Bolan Medical College Quetta Official

Bolan Medical College Quetta Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bolan Medical College Quetta Official, Medical and health, Brewery Road Quretta, Quetta.

اطلاع برائے سٹوڈنٹس بابت ہاسٹل الاٹمنٹ
08/07/2026

اطلاع برائے سٹوڈنٹس بابت ہاسٹل الاٹمنٹ

اعلامیہبولان میڈیکل کالج، کوئٹہ میں یکم جولائی 2026 سے ہفتہ کے روز تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں میں تعطل کے پیشِ نظر تمام ا...
30/06/2026

اعلامیہ

بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ میں یکم جولائی 2026 سے ہفتہ کے روز تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں میں تعطل کے پیشِ نظر تمام اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہفتہ کے روز معمول کے مطابق تدریسی، تربیتی اور انتظامی سرگرمیاں بحال رہیں گی۔
لہٰذا سابقہ تعطل کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اب ختم ہو چکی ہے اور تمام متعلقہ زمہ داران اپنے اپنے فرائض اور تعلیمی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے مقررہ اوقات میں حاضری یقینی بنائیں۔

11/06/2026
11/06/2026

پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ کا جاری OSPE امتحان کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

کوئٹہ: پرنسپل بولان میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ امتحانات کے لیے کیے گئے انتظامات اور جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کی شفافیت، نظم و ضبط اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ پرنسپل نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے سازگار اور منظم امتحانی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔
پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ نے کہا کہ معیاری طبی تعلیم اور شفاف امتحانی نظام بولان میڈیکل کالج کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

10/06/2026

Principal Bolan Medical College, Prof. Dr. Raz Muhammad Kakar, visited the OSPE Examination Cell and reviewed the examination arrangements and ongoing activities.

Principal Bolan Medical College, Prof. Dr. Raz Muhammad Kakar, visited the OSPE Examination Cell and reviewed the examin...
10/06/2026

Principal Bolan Medical College, Prof. Dr. Raz Muhammad Kakar, visited the OSPE Examination Cell and reviewed the examination arrangements and ongoing activities.

07/06/2026

بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے المناک، سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ انسانیت، تعلیم، خدمتِ خلق اور معاشرتی اقدار پر بھی حملہ ہے۔
متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ سخت محنت، مسلسل جدوجہد اور انتہائی دشوار تعلیمی مراحل سے گزر کر طب کے شعبے کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ذریعے انسانیت کی خدمت، معاشرے کی رہنمائی اور نئی نسل کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ایسے افراد پر حملہ دراصل ان تمام مثبت اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جو ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہیں۔
ادارہ اس افسوسناک واقعے کی شکار خاتون ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم ان کی تکلیف، اذیت اور ذہنی کرب کو محسوس کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر، حوصلہ اور جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
ہم اس اصول پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر ڈاکٹر، خصوصاً وہ افراد جنہوں نے طب کی کٹھن تعلیم حاصل کرکے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی ہو، انہیں عزت، تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے بعض منفی عناصر معاشرتی ترقی، تعلیم اور خواتین کے کردار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، جن کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ناگزیر ہے۔
بولان میڈیکل کالج کی انتظامیہ اس گھناؤنے فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، مذہبی و سماجی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ متحد ہو کر ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
ہم سب کو ایک مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا کہ خواتین، معالجین اور معاشرے کی خدمت کرنے والے افراد کے خلاف تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایک محفوظ، باوقار اور مہذب معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی ذمہ داری، شعور اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ۔

02/06/2026

A meeting of the Heads of Departments (HoDs) of the major clinical subjects was held under the chairmanship of Prof. Raz Muhammad Kakar, Principal BMC. The meeting discussed students' attendance, the division of each class according to the seating capacity of lecture halls, and other academic activities to ensure the smooth conduct of teaching and learning.

Address

Brewery Road Quretta
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolan Medical College Quetta Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share