DAHN TV

DAHN TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DAHN TV, Baluchistan Quetta., Quetta.

(DAHN TV)
میں خوش آمدید! یہ ہمارا آفیشل فیس بک پیج ہے جہاں آپ کو ملیں گی پاکستان بھر کی تازہ ترین خبریں، گہرائی سے تجزیات اور دلچسپ پروگرام۔ سچائی اور بروقت معلومات ہمارا عزم ہے۔ خبروں سے باخبر رہنے اور اپنے چینل کے ساتھ جڑے رہے۔
CEO.ظفر امیرزئی

23/08/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپ جھاؤ میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے حفظ و قرأت، تقریر اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد

12 ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپ جھاؤ میں 145 ونگ کے زیرِ اہتمام حفظ و قرأت، تقریر اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

طلبہ نے بھرپور جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب نے اسلامی تعلیمات، سیرتِ نبوی ﷺ اور حبِ رسول ﷺ کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں دینی اقدار کے شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کو یادگار اور کامیاب بنایا۔

Had a productive and constructive meeting with the Honourable Chairman Senate.The meeting provided an opportunity to exc...
20/08/2026

Had a productive and constructive meeting with the Honourable Chairman Senate.
The meeting provided an opportunity to exchange views on matters of national importance, parliamentary affairs, and issues concerning the welfare and development of the people.
Such meaningful engagements strengthen democratic dialogue and reaffirm our shared commitment to serving the people and contributing towards a peaceful, stable and prosperous Pakistan.

20/08/2026

حب: جام میر غلام قادر ہسپتال کی صفائی اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری
حب: جام میر غلام قادر ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور انتظامی امور میں بہتری نمایاں ہونے لگی ہے۔ گزشتہ دنوں کمشنر لسبیلہ اور ڈپٹی کمشنر حب نے ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں مختلف وارڈز، مخصوص شعبوں اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اس موقع پر ہسپتال میں جاری صفائی کے بہتر انتظامات اور مجموعی ماحول کو سراہا گیا۔ کمشنر لسبیلہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناظر بلوچ کی کارکردگی اور ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں صفائی، نظم و نسق اور مریضوں کو بہتر ماحول کی فراہمی ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے عوام کو علاج معالجے کے دوران مزید سہولت مل سکتی ہے

حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن کے دہشت گردانہ واقعہ/حملہ بمقام مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت اور اس کے نتی...
19/08/2026

حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن کے دہشت گردانہ واقعہ/حملہ بمقام مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکاران کی قیمتی جانوں کی شہادتوں پر عدالتی تحقیقات کے لیے محترم عزت مآب جناب چیف جسٹس، عدالت عالیہ بلوچستان کی مشاورت کے بعد عزت مآب جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا صاحب کو تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن نامزد کر لیا ہے۔جس کے فوراً بعد تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کے رجسٹرار/سیکرٹری کو تعینات کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیشن نے عوام الناس و تمام متعلقہ افراد، اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کو نوٹس جاری/مشتہر کر دیا ہے کہ وہ مورخہ 28 اگست 2026 تک دفتری اوقات کار کے دوران اس تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن کی معاونت کے لیے کوئی بھی ضروری شواہد پیش کر سکتے ہیں۔نیز ہر وہ شخص جسے واقعہ/حملہ کے بارے میں کسی قسم کی کوئی بھی معلومات ہوں تو وہ عدالت عالیہ بلوچستان، کوئٹہ میں قائم کردہ رجسٹرار/سیکرٹری تحقیقاتی کمیشن ملک شعیب سلطان کے دفتر میں مذکورہ تاریخ تک حاضر ہو کر اپنے نام و مکمل کوائف، موجودہ اور مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور شناختی کارڈ کی نقل کے ساتھ جمع کر سکتے ہیں، تاکہ پیش کردہ معلومات اور دستاویزات معزز تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں اور تحقیقاتی کمیشن کی جوڈیشل تحقیقات کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

19/08/2026

لسبیلہ میں ’آئی لو لسبیلہ‘ کا بورڈ غائب، ضلع انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

رپورٹ: عزیز یوسفزئی

لسبیلہ: کچھ عرصہ قبل ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے لسبیلہ میں ”I Love Lasbela“ کا ایک خوبصورت ڈیزائن نصب کیا گیا تھا، جس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ یہ بورڈ نہ صرف مذکورہ مقام کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنا بلکہ لسبیلہ سے عوام کی محبت اور وابستگی کی علامت بھی بن گیا تھا۔

تاہم افسوس کے ساتھ یہ امر سامنے آیا ہے کہ ”I Love Lasbela“ کا مذکورہ بورڈ اب اپنی جگہ سے غائب ہے۔ بورڈ کے غائب ہونے پر شہریوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا اسے ضلع انتظامیہ یا میونسپل کمیٹی نے خود ہٹایا ہے، اور اگر ایسا کیا گیا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟

دوسری جانب اگر بورڈ انتظامیہ یا میونسپل کمیٹی کی جانب سے نہیں ہٹایا گیا تو پھر یہ سوال بھی اہم ہے کہ عوامی فنڈز سے نصب کیا گیا یہ بورڈ آخر کہاں غائب ہوگیا اور اسے ہٹانے یا چوری ہونے کی صورت میں ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ جہاں ”I Love Lasbela“ کا بورڈ نصب کیا گیا تھا، اس کے بالکل عقب میں جام میر محمد یوسف لائبریری موجود ہے، جبکہ قریب ہی آفیسرز کلب اور چند قدم کے فاصلے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا دفتر بھی واقع ہے۔

ایسے اہم سرکاری اور عوامی مقامات کی موجودگی کے باوجود بورڈ کا غائب ہوجانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری یا عوامی مقامات پر عوامی فنڈز سے لگائے جانے والے منصوبوں اور تنصیبات کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے۔

شہریوں نے ضلع انتظامیہ لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ”I Love Lasbela“ کے بورڈ کے غائب ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے، اس بارے میں وضاحت سامنے لائی جائے کہ بورڈ کس نے اور کیوں ہٹایا، اور اگر اسے کسی نے غیر قانونی طور پر ہٹایا یا نقصان پہنچایا ہے تو ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ”I Love Lasbela“ بورڈ کو دوبارہ اپنی جگہ نصب کیا جائے تاکہ اوتھل شہر کی خوبصورتی اور اس کی شناخت کی یہ علامت دوبارہ بحال ہوسکے۔

"تحقیقاتی کمیشن زیر دفعہ 3 ذیلی دفعہ (1) بلوچستان ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس، 1969ء"نوٹس برائے عوام الناس
17/08/2026

"تحقیقاتی کمیشن زیر دفعہ 3 ذیلی دفعہ (1) بلوچستان ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس، 1969ء"
نوٹس برائے عوام الناس

17/08/2026

Hub Lawyers End Strike After SSP Hub Meets Bar Association | Major Development

A major development in Hub: Shortly after the DIG Lasbela left, SSP Hub arrived and met with all members of the Hub Bar Association. Following the meeting and discussions with the lawyers, the strike at Hub Sessions Court has been called off. The situation between lawyers and police now appears to be moving toward resolution.

17/08/2026

Hub Lawyers vs Police | Lawyers’ Honor at Stake | What Happens Next?

Hub Bar Association President Advocate Hamal Marri says lawyers’ dignity and the honor of the black coat will not be compromised. He said the matter is not personal and that a final decision will be taken after consultation with lawyers. Tensions between lawyers and police remain a key focus in Hub.
Part 30

17/08/2026

Hub Lawyers vs Police | Lawyers’ Honor at Stake | What Happens Next?

Hub Bar Association President Advocate Hamal Marri says lawyers’ dignity and the honor of the black coat will not be compromised. He said the matter is not personal and that a final decision will be taken after consultation with lawyers. Tensions between lawyers and police remain a key focus in Hub.
Part 29

17/08/2026

Hub Lawyers vs Police | Lawyers’ Honor at Stake | What Happens Next?

Hub Bar Association President Advocate Hamal Marri says lawyers’ dignity and the honor of the black coat will not be compromised. He said the matter is not personal and that a final decision will be taken after consultation with lawyers. Tensions between lawyers and police remain a key focus in Hub.
Part 28

Address

Baluchistan Quetta.
Quetta
NONEVER

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAHN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAHN TV:

Shortcuts

Share