YDA Balochistan

YDA Balochistan A Struggle to Restore The Dignity Of Doctors. A Forum To Raise Voice For our Rights. A Unity To Stand Against Every Evil. Doctor's Dignity at First.

United We Stand,Long Live YDA � Advocating For the Rights and Dignity of Doctors and Walfare of Patients.

پریس ریلیز 10 اگست 2026میگزیلوفیشئیل سرجری ڈیپارٹمنٹ، سول ہسپتال کوئٹہ میں آئی سی یو کی سہولت فراہم کی جائے: ترجمان
10/08/2026

پریس ریلیز
10 اگست 2026
میگزیلوفیشئیل سرجری ڈیپارٹمنٹ، سول ہسپتال کوئٹہ میں آئی سی یو کی سہولت فراہم کی جائے: ترجمان

پریس ریلیز 6 اگست 2026ڈاکٹر برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا؛ ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آ...
06/08/2026

پریس ریلیز
6 اگست 2026

ڈاکٹر برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا؛ ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی بی پی ایس سی آسامیوں، ڈاکٹروں کے خلاف کی گئی تمام انتظامی کارروائیاں، ہسپتالوں میں سیکیورٹی، ہاؤس آفیسرز و پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظائف، انڈیکشن، ہاسٹل اور لائبریری سمیت اہم مطالبات پر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی یقین دہانی ـ ترجمان

کوئٹہ: صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی کابینہ کے ارکان، سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یاسر اچکزئ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کوئٹہ زون کے صدر ڈاکٹر نادر اچکزئ اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ اور دیگر ساتھیوں کے مشترکہ وفد نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈاکٹر برادری کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی مسائل پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

وفد نے وزیر صحت کی توجہ ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیوں کو فوری طور پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) کو بھیجنے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے مؤثر سیکیورٹی کے انتظامات، ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے انڈیکسشن اور وظائف کی ریگولرائزیشن، سول ہسپتال کوئٹہ میں جدید لائبریری کے قیام، ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے لیے ہاسٹل کی فراہمی، اور ڈاکٹر برادری کو درپیش دیگر اہم مسائل کی جانب مبذول کرائی۔

اس موقع پر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ڈاکٹر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور تمام جائز مطالبات پر مرحلہ وار اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی بی پی ایس سی آسامیوں کے اجراء سمیت دیگر اہم امور پر محکمہ صحت فوری پیشرفت کو یقینی بنائے گا، جبکہ ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے نظام کو مؤثر بنانے، ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظائف، انڈیکسشن اور دیگر فلاحی سہولیات کی بہتری کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈاکٹروں کے خلاف کی گئی تمام انتظامی کارروائیاں فوری طور پر واپس لی جائیں گی

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر برادری صحت کے نظام کا اہم ستون ہے اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خود اور محکمہ صحت کی پوری ٹیم ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

وفد نے وزیر صحت کی مثبت سوچ اور یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام فیصلوں پر جلد از جلد عملی پیش رفت ہوگی تاکہ ڈاکٹر برادری کو درپیش دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں اور صوبے میں صحت کی خدمات مزید مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکیں۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز 2 اگست 2026ڈاکٹر حئی بلوچ کی زیرِ صدارت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کا...
02/08/2026

پریس ریلیز
2 اگست 2026

ڈاکٹر حئی بلوچ کی زیرِ صدارت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس؛ تنظیمی استحکام، ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ، آرگنائزنگ باڈیز کی تشکیل، ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز، ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کے مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے، پبلک سروس کمیشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگاـ ترجمان

*کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حئی بلوچ کی زیرِ صدارت مرکزی کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، حالیہ پیش رفت، ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، تنظیم کی توسیع اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں نائب صدر ڈاکٹر عادل ناصر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ملاقات میں زیرِ بحث آنے والے نکات اور ڈاکٹرز برادری سے متعلق معاملات سے شرکاء کو آگاہ کیاـ

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کو مزید مضبوط، فعال ،مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے مرحلہ وار آرگنائزنگ باڈیز تشکیل دی جائیں گی، تاکہ نوجوان ڈاکٹرز کو ایک مضبوط پلیٹ فارم میسر آئے اور تنظیم کی نمائندگی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر عرفان بگٹی نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے ڈاکٹرز کو پیشہ ورانہ، انتظامی اور سروس اسٹرکچر سمیت متعدد سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے مستقل اور باوقار حل کا واحد مؤثر پلیٹ فارم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہے، جس نے ہمیشہ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر عملی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی قوت کے ذریعے ہی ڈاکٹرز برادری کے تمام جائز مطالبات کو منوایا جا سکتا ہے۔

اجلاس کے دوران حالیہ احتجاجی تحریک میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، مرکزی کابینہ اور تنظیم کے کارکنان کی غیر معمولی خدمات، استقامت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا ہر رکن ڈاکٹر برادری کے جائز حقوق، پیشہ ورانہ وقار اور صحت کے بہتر نظام کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

اجلاس میں ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز، ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ینگ ڈاکٹرز کو روزگار، تربیت، میرٹ، سروس اسٹرکچر اور پیشہ ورانہ تحفظ سے متعلق مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

اس موقع پر مرکزی صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹرز کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر پُر کرنے کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ڈاکٹرز کے روزگار اور میرٹ کا تحفظ تنظیم کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہمیشہ ڈاکٹرز کے اجتماعی مفادات، صحت کے نظام کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر سطح پر مؤثر انداز میں بات کرے گی، تاہم ڈاکٹرز کے جائز حقوق پر کسی قسم کا دباؤ یا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنی تنظیمی وحدت، جمہوری روایات اور اجتماعی طاقت کے ذریعے ڈاکٹرز برادری کے حقوق کے تحفظ، ینگ ڈاکٹرز کے روشن مستقبل اور بلوچستان کے صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد پہلے سے زیادہ قوت اور اتحاد کے ساتھ جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز31 جولائی 2026ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس؛ ڈاکٹر برادری کے...
31/07/2026

پریس ریلیز
31 جولائی 2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس؛ ڈاکٹر برادری کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اتحاد ہی ہماری طاقت ہے: ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ: صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ کی زیرِ صدارت مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حالیہ احتجاجی تحریک، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات، ڈاکٹر برادری کو درپیش مسائل، تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ، سپریم کونسل کے نمائندہ اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی جان کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو ملاقات کے دوران زیرِ بحث آنے والے تمام نکات، حکومتی یقین دہانیوں اور تنظیم کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہر مرحلے پر ڈاکٹر برادری کے اجتماعی مفادات کو مقدم رکھا ہے _

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہمیشہ نوجوان ڈاکٹروں کے حقوق، پیشہ ورانہ وقار، محفوظ ماحول اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اصولی جدوجہد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اپنے بنیادی مقاصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر سطح پر ڈاکٹر برادری کی مؤثر نمائندگی جاری رکھے گی۔

وائس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہر دور میں اپنے ڈاکٹرز کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی جدوجہد صرف ڈاکٹرز کے مفادات تک محدود نہیں بلکہ صوبے میں بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بھی اس کا بنیادی مقصد ہے، کیونکہ مضبوط صحت کا نظام ہی عوام کی بہترین خدمت کی ضمانت ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ نے حالیہ احتجاجی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے والے مرکزی کابینہ، سپریم کونسل، ضلعی عہدیداران، مختلف ہسپتالوں کے نمائندہ ڈاکٹروں اور تمام ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے دوران ڈاکٹر برادری نے جس اتحاد، نظم و ضبط، استقامت اور قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ تنظیم کی مضبوطی اور اس کے اجتماعی شعور کا واضح ثبوت ہے۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ڈاکٹر برادری کے جان و مال کے تحفظ، پیشہ ورانہ وقار، محفوظ ورکنگ ماحول، ملازمتوں، تربیتی نظام، سروس اسٹرکچر اور دیگر بنیادی مسائل کے حل تک تنظیم اپنی آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹر برادری کے جائز حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی سب سے بڑی طاقت اس کا اتحاد، باہمی اعتماد، نظم و ضبط اور اجتماعی قیادت ہے۔ گزشتہ تحریک نے ثابت کیا کہ جب ڈاکٹر برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوتی ہے تو وہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر چیلنج کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرتی ہے۔ یہی اتحاد ہماری کامیابی کی بنیاد ہے اور اسی اتحاد کے ساتھ ہم اپنی جدوجہد کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل نے متفقہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان آئندہ بھی ڈاکٹر برادری کے حقوق، پیشہ ورانہ وقار، محفوظ ماحول اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تنظیم کے اتحاد، باہمی اعتماد اور اجتماعی فیصلوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ڈاکٹر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز جدوجہد جاری رکھی جا سکے۔

اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ایک متحد، مضبوط اور فعال پلیٹ فارم کے طور پر ڈاکٹروں کی آواز بنی رہے گی اور ڈاکٹر برادری کے حقوق، عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و جمہوری فورم پر بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیزینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پاکستان آجYDA بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ صحت ک...
28/07/2026

پریس ریلیز

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پاکستان آجYDA بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ صحت کے درمیان بلوچستان میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ہونے والی مثبت اور تعمیری ملاقات کا خیرمقدم کرتی ہے۔

وائی ڈی اے پاکستان آفیشل اس امر کو سراہتی ہے کہ تمام فریقین نے باہمی افہام و تفہیم، سنجیدگی اور مثبت طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کی۔ ہم بالخصوص YDA بلوچستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹر برادری کے مؤقف کو ذمہ داری، وقار اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔

ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ صحت کی اس مثبت کاوش کو بھی سراہتے ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹرز کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور انہیں حل کرنے کے لیے عملی پیش رفت پر آمادگی ظاہر کی۔ ہمیں امید ہے کہ آج ہونے والے فیصلے اور یقین دہانیاں جلد عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئیں گی تاکہ بلوچستان کے ڈاکٹرز اپنے فرائض بہتر ماحول میں انجام دے سکیں اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان آفیشل اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ باہمی احترام، مسلسل مکالمے اور مشترکہ کوششوں سے نہ صرف ڈاکٹرز کے مسائل حل ہوں گے بلکہ صوبے کے صحت کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

اتحاد • وقار • خدمت

منجانب : ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پاکستان آفیشل

YDA Balochistan   ❤️
24/07/2026

YDA Balochistan
❤️

پریس ریلیز23 جولائی 2026سیشن جج عبدالحکیم کی شہادت پر اظہارِ افسوس، صحافی بایزید خروٹی پر حملے کی مذمت، واقعے کو ینگ ڈاک...
23/07/2026

پریس ریلیز
23 جولائی 2026

سیشن جج عبدالحکیم کی شہادت پر اظہارِ افسوس، صحافی بایزید خروٹی پر حملے کی مذمت، واقعے کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے جوڑنا بے بنیاد ہےـ ترجمان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مستونگ میں افسوسناک واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کی شہادت پر
گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ تنظیم شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

تنظیم ٹراما سینٹر، اسپنی روڈ، کوئٹہ میں واقعے کی کوریج کے دوران صحافی بایزید خروٹی پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں آزادانہ اور محفوظ ماحول میں انجام دینے کا حق حاصل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرنا چاہتی ہے کہ ٹراما سینٹر میں پیش آنے والے اس واقعے کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ اس واقعے کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے منسوب کرنا یا تنظیم کو بلاجواز اس معاملے میں شامل کرنا حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ یہ معاملہ انتظامیہ اور صحافی برادری کے درمیان پیش آیا، جس سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

مرکزی بیان 22 جولائی 2026ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تنظیمی مضبوطی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ کی آرگنائزنگ باڈی تشکی...
22/07/2026

مرکزی بیان
22 جولائی 2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تنظیمی مضبوطی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ کی زیرِ صدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف ہسپتالوں میں آرگنائزنگ باڈیز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مرکزی کابینہ نے سول ہسپتال کوئٹہ کے لیے درج ذیل آرگنائزنگ باڈی کی منظوری دی:

آرگنائزر:
ڈاکٹر عبید اچکزئی
ڈپٹی آرگنائزر
ڈاکٹر سلیم حسنی:

آرگنائزنگ کمیٹی ممبران:
• ڈاکٹر عصمت اچکزئی
• ڈاکٹر باقر ستار
• ڈاکٹر نعمت ترین

مرکزی کابینہ نے نومنتخب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیمی اتحاد، ینگ ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ اور تنظیم کی مزید مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز22 جولائی 2026ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ہر ظلم کا بھرپور مقابلہ کریں گے؛ ڈاکٹر حئی بلوچ کا ڈاکٹر شعیب نیازی سے ٹیلیفو...
22/07/2026

پریس ریلیز
22 جولائی 2026

ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ہر ظلم کا بھرپور مقابلہ کریں گے؛
ڈاکٹر حئی بلوچ کا ڈاکٹر شعیب نیازی سے ٹیلیفونک رابطہ_ ترجمان

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ نے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ختم کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ینگ ڈاکٹرز کی نمائندہ آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر شعیب نیازی کے خلاف کی جانے والی کارروائی صرف ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز اور ان کے آئینی، جمہوری اور پیشہ ورانہ حقوق کے خلاف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹر اپنے حقوق، بہتر نظامِ صحت اور مریضوں کے مفاد کے لیے آواز بلند کرتے ہیں، انہیں انتقامی کارروائیوں کے ذریعے خاموش کرانے کی کوشش افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ حق اور انصاف کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کو بھی شدید انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 30 سے زائد نوجوان ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا، جبکہ 5 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی ٹریننگ بھی ختم کر دی گئی۔ اس کے باوجود بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے اصولی مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کے بجائے ہر دباؤ کا آئینی، قانونی اور جمہوری انداز میں مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے حالیہ واقعات واضح کرتے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کا جواب مزاکرات اور اصلاحات کے بجائے انتقامی کارروائیوں سے دیا جا رہا ہے، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اگر ایک صوبے میں ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو پورے پاکستان کے ڈاکٹرز اس کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں گے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر حئی بلوچ نے ڈاکٹر شعیب نیازی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کو یقین دلایا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر آئینی، اخلاقی اور تنظیمی سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام چیپٹرز کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ڈاکٹرز کے حقوق، محفوظ تربیتی ماحول، پیشہ ورانہ وقار اور باعزت روزگار کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شعیب نیازی کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ختم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات ختم کیے جائیں جو ینگ ڈاکٹرز میں احساسِ عدم تحفظ پیدا کر رہے ہیں۔

آخر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی پوری ڈاکٹر برادری کے خلاف زیادتی تصور کی جائے گی۔ پاکستان بھر کے ینگ ڈاکٹرز متحد ہیں اور اپنے حقوق، عزتِ نفس، پیشہ ورانہ آزادی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور قانونی فورم پر اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز 18 جولائی 2026منفی سوچ کے حامل صدر بی ایم ٹی اے کے منافقانہ کردار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز ...
18/07/2026

پریس ریلیز
18 جولائی 2026

منفی سوچ کے حامل صدر بی ایم ٹی اے کے منافقانہ کردار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاج کے مقابلے میں سیکریٹری ہیلتھ کے کہنے پر 8 ایسے عناصر کو تنظیم کے نام پر بٹھایا گیا جن کی ممبرشپ تنظیم پہلے ہی ختم کر چکی ہے۔ ترجمان

ایسے منافقانہ کردار سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان میں دراڑ پیدا نہیں کی جا سکتی۔

ایک جانب صدر بی ایم ٹی اے مختلف 4 مشترکہ اجلاسوں، جن میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر معز پروفیسرز بھی موجود تھے، میں خود کو ڈاکٹرز کمیونٹی کا خیر خواہ اور حامی ظاہر کرتے رہے، مگر بارہا کہنے کے باوجود وہ روزِ اول سے اپنی گھناؤنی سازشوں سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے اپنی ذاتی منفی سوچ اور اقدامات کی وجہ سے پورے بی ایم ٹی اے کو بھی متنازع بنا دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے تمام قابلِ احترام پروفیسرز اور اساتذہ سے گزارش کرتی ہے کہ وہ ایسے بدکردار، بد نیت عناصر کو اپنی صفوں سے نکال دیں جو ڈاکٹرز کمیونٹی کے اتحاد کو متاثر کرتے ہیں، تاکہ استاد کا منصب ہمیشہ رہنمائی، اعتماد اور یکجہتی کی علامت رہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ کے کہنے پر جس شخص نے ڈاکٹرز کمیونٹی میں دراڑ پیدا کرنے کی ناکام کوش کی ہے، کل اگر کوئی بھی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری منفی سوچ کے حامل صدر بی ایم ٹی اے پر عائد ہوگی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے تمام اساتذہ کا احترام کرتی ہے اور انہیں اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتی ہے۔ تاہم اگر کوئی بھی فرد، خواہ وہ کسی بھی منصب پر ہو، تنظیمی معاملات میں ایسی مداخلت کرے جس سے ڈاکٹرز کمیونٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچے، تو تنظیم آئینی، جمہوری اور تنظیمی فورمز پر اس کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہےـ

ترجمان ،
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

Address

Sandeman Provencial Hospital Quetta, Balochistan
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to YDA Balochistan:

Shortcuts

Share