Health Department, Balochistan

Health Department, Balochistan Department of Health works under the Government of Balochistan. 'Minister Health is In-charge. Secretary Health is Head of the Department while -DGHS is th

23/08/2026

گزشتہ دن مورخہ 22 اگست 2026 پانچویں اور آخری روز انٹرویوز کا انعقاد

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں 21 اگست 2026 کو پانچویں اور آخری روز اخباری اشتہار سیریل نمبر 30 تا 34 کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے۔

جس میں نرسنگ آرڈلی، گیس فٹر، چوکیدار، سویپر اور سینیٹری ورکر کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے، جبکہ ڈیٹا انٹری آپریٹر اور اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر کے امیدواروں کے ٹائپنگ ٹیسٹ بھی منعقد کیے گئے۔

انٹرویوز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

🏥 ڈاکٹر مانور ناصر کے اعزاز میں اہم فیصلہوزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے ڈاکٹر مانور ناصر کی بہادری، عزم اور بطور طبی پی...
22/08/2026

🏥 ڈاکٹر مانور ناصر کے اعزاز میں اہم فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے ڈاکٹر مانور ناصر کی بہادری، عزم اور بطور طبی پیشہ ور خدمات کے اعتراف میں دُکی میں حاجی امان اللہ مسجد روڈ، دامانی چوک کا نام تبدیل کرکے “ڈاکٹر مہنور ناصر روڈ، دُکی” رکھ دیا گیا ہے۔

یہ اعزاز ڈاکٹر مہنور ناصر کی خدمات اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کے اعتراف کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ 🌹

ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں نئی ایکسرے مشین کی تنصیبکوئٹہ: منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی ہدایات پر...
22/08/2026

ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں نئی ایکسرے مشین کی تنصیب

کوئٹہ: منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی ہدایات پر ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں نئی ایکس رے مشین کامیابی سے نصب کر دی گئی ہے۔

نئی ایکسرے مشین کی تنصیب سے ٹراما اور ایمرجنسی کے مریضوں کو بروقت اور بہتر تشخیصی سہولیات فراہم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ — معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم قدم۔ 🏥🩻

سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں اسٹاف نرسز و ہاؤس آفیسرز کے انٹرویوز کا انعقادکوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سین...
21/08/2026

سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں اسٹاف نرسز و ہاؤس آفیسرز کے انٹرویوز کا انعقاد

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں تیسرے روز، 20 اگست 2026 کو اسٹاف نرسز اور ہاؤس آفیسرز کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے۔

انٹرویوز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے، جبکہ متعلقہ افسران پر مشتمل پینل نے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور متعلقہ شعبے میں تجربے کا جائزہ لیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ کنٹریکٹ بنیادوں پر اہل، قابل اور ماہر افرادی قوت کی تعیناتی سے سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر کی طبی خدمات میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو معیاری و بروقت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں دوسرے روز ٹیکنیکل کیٹیگری کے انٹرویوز کا انعقادکوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں ...
19/08/2026

سول ہسپتال کوئٹہ میں دوسرے روز ٹیکنیکل کیٹیگری کے انٹرویوز کا انعقاد

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں دوسرے روز، مورخہ 19 اگست 2026 کو ٹیکنیکل کیٹیگری کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد ہوئے۔

انٹرویوز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سول ہسپتال کوئٹہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے، جبکہ متعلقہ شعبوں کے تجربہ کار اور ماہر افسران پر مشتمل پینل نے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور متعلقہ فیلڈ کے تجربے کی بنیاد پر انٹرویوز لیے۔

آج S.No. 9 سے 21 تک مختلف ٹیکنیکل پوسٹوں، جن میں پروکیورمنٹ آفیسر، بائیومیڈیکل انجینئر، بائیو ٹیکنالوجسٹ، الیکٹرو میڈیکل انجینئر، میڈیکل فزیسسٹ، ECG ٹیکنالوجسٹ، میڈیکل ٹیکنالوجسٹ (نیوکلیئر میڈیسن)، ریڈیگرافی و امیجنگ ٹیکنالوجسٹ، ریڈیوتھراپی ٹیکنالوجسٹ، کارڈیک کیئر ٹیکنالوجسٹ اور دیگر شامل ہیں، کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کنٹریکٹ بنیادوں پر ماہر اور اہل افرادی قوت کی بھرتی سے سول ہسپتال کوئٹہ کی طبی و تشخیصی خدمات میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

18/08/2026

کوئٹہ: ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کی مختلف خالی آسامیوں پر انٹرویوز

جناب وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان جناب مجیب الرحمٰن کی ہدایات کی روشنی میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے آج 18 اگست کو ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کی سینئر رجسٹرار اور میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ کی مختلف خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتی کے لیے انٹرویوز لیے۔

انٹرویوز کے لیے ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کے متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر ممبران پر مشتمل الگ الگ پینلز نے امیدواروں کی قابلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی سہولیات اور سروسز میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس اقدام کا مقصد دونوں اداروں میں قابل اور باصلاحیت افرادی قوت کی فراہمی اور طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانا ہے۔

17/08/2026

ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں اسٹاف میٹنگ، ایمرجنسی سروسز میں مزید بہتری پر زور

کوئٹہ، 17 اگست 2026:
منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے ٹراما سینٹر کے اسٹاف نرسز، میل نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں ٹراما ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے ٹراما سینٹر کے قواعد و ضوابط، ڈیوٹی پروٹوکولز اور مریضوں کو بروقت معیاری علاج و معالجہ فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے ٹراما ایمرجنسی سروسز میں طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے تجربہ کار ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا دس سالہ عملی تجربہ ٹراما سینٹر کا قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے تمام اسٹاف پر زور دیا کہ اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر مریض کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ٹراما کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر آمنہ اختر اور ایڈمن آفیسر سلیم شاہ نے بھی شرکت کی۔

منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں بروقت، معیاری اور مؤثر ایمرجنسی سروسز ہماری اولین ترجیح ہے۔

📢 اہم اعلان — ٹراما سینٹر و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اضافی آسامیاںسینڈمین (صوبائی) ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر و ایمرجنسی ...
14/08/2026

📢 اہم اعلان — ٹراما سینٹر و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اضافی آسامیاں

سینڈمین (صوبائی) ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مختلف شعبوں کے لیے اضافی آسامیوں پر Walk-in Interviews کا اعلان۔

🔹 Senior Registrar: Surgery, Neurosurgery, Orthopedic Surgery, Pediatrics, Anesthesiology, Vascular Surgery, ICU, ENT, Maxillofacial Surgery, Plastic Surgery, Eye Surgery & Emergency Medicine
🔹 Radiologist
🔹 Medical Officer
Date interview
18.08.2026
🔹 Staff Nurse
20.08.2026
🔹 Data Entry Operator
21.08.2026

📅 انٹرویو کی تاریخیں:
18، 20 اور 21 اگست 2026
⏰ وقت: صبح 10 بجے تا شام 4 بجے
📍 مقام: Office of Post Graduate Medical Institute, Sandeman (Provincial) Hospital, Quetta

اہل امیدوار مقررہ تاریخ کو اصل دستاویزات کے ہمراہ Walk-in Interview میں شرکت کریں۔

Address

Quetta
87300

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

0092819201954

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department, Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share