01/01/2026
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*نیا سال 2026 سب کیلئے مبارک ہو*
نیا سال ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ وقت اللہ کی عظیم امانت ہے۔ جو لمحہ گزر گیا وہ واپس نہیں آتا، اور جو آنے والا ہے وہ عمل کا موقع ہے۔ آئیے 2026 میں اپنے دلوں کو کینہ و حسد سے پاک کریں، زبان کو ذکرِ الٰہی سے تر رکھیں، نماز کی پابندی، حلال رزق، سچائی اور اچھے اخلاق کو اپنی پہچان بنائیں۔ گناہوں سے توبہ کریں اور نیکیوں میں سبقت لے جائیں۔
یا اللہ!
2026 کو ہمارے لیے ایمان کی مضبوطی، عملِ صالح کی توفیق، رزقِ حلال کی برکت، گھریلو سکون اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و سلامتی کا سال بنا۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمارے وقت میں برکت عطا فرما، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر ثابت قدم رکھ۔ آمین ثمہ آمین یارب العالمین