Ajmal Tibbia College Rawalpindi. 0321-5899587

Ajmal Tibbia College Rawalpindi. 0321-5899587 Ajmal Tibbia College
NE-144, New Mulpur, 7th Road. Opposite Masjid Dadan Khan. Rawalpindi.
0321-5899587.

Location
https://maps.app.goo.gl/Cwg1Uu9b3jSbUdvk6
Cell:0334-7142128.
0333AJMAL51
0300-8842040
Web site:

03/06/2026

Human Body in Health.

These parameters indicate the health condition of human body.

For the interest of general public and physicians, specially for Tabibs.

1. Blood Pressure: 120/80.

2. Pulse: 70 to100 per minute. Ideal 72.

3. Temperature: 36.8 to 37 or 98.6.

4. Breathing: 12 to 18 per minute.

5. Hemoglobin Male: 13 to 18.

6. Hemoglobin Female: 11.5 to 16.

7. Cholesterol: 130 to 200.

8. Potassium: 3.50 to 5.

9. Sodium: 135 to 145.

10. Triglyceride: Up to 220.

11. The Amount Of Blood In Body: 5 to 6 Ltr.

12. Sugar: Children (70 to 130) Adult (70 to 115).

13. Iron 8 to 15 mg.

14. White Blood Cells: 4000 to 11000.

15. Platelets: 150,000 to 400,000.

16. Red Blood Cells: 4.60 to 6 Million.

17. Calcium: 8.6 to 10.3 mg/dl.

18. Vitamin D3: 20 to 50 mg/ml.

19. Vitamin B12: 200 to 900 pg/ml.

20. Hba1c. Less than 5.7.

21. Urine. 1.5 to 2 Lt in 24 hours.

22. Heart beat. 72 per min.

24. Urine Color. Pale Yellow

Ajmal Tibbia College Rawalpindi. 0321-5899587

Date Sheet of Final Exams 1st and 2nd Year of FTJ, (IUASM) Federal Board.Good Luck All Students.
01/06/2026

Date Sheet of Final Exams 1st and 2nd Year of FTJ, (IUASM) Federal Board.
Good Luck All Students.

Date Sheet of Final Examination of FTJ under National Council For Tibb.Good Luck All Students.
23/05/2026

Date Sheet of Final Examination of FTJ under National Council For Tibb.
Good Luck All Students.

اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے طلباء سال چہارم 2025 متوجہ ہوں۔۔عزیز طلباء السلام علیکم۔ یہ رجسٹریشن کا فارم ہے۔ اس کو ڈاؤنلو...
22/05/2026

اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے طلباء سال چہارم 2025 متوجہ ہوں۔۔
عزیز طلباء السلام علیکم۔ یہ رجسٹریشن کا فارم ہے۔
اس کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ پرنٹ لیں اور صفحہ نمبر 1 کو کالم نمبر 9 تک بھرے۔
فارم صاف اور بڑے انگریزی حروف میں بھرئے۔
صفحہ نمبر 2 پر اوپر اپنے دستخط کریں اور نیچے کسی گریڈ 17 کے سرکاری ملازم سے دستخط کرائے۔ اس کا شناختی کارڈ نمبر اور نام ضرور لکھوائیں۔ اس سے ہی منسلک تمام کاغذات بھی تصدیق کرالے۔
صفحہ نمبر 3 پر اوپر اپنے سائن کرئے اور کسی حکیم صاحب سے تصدیق کرائے۔
یاد رکھیں فارم میں آپ کی سہولت کے لیے ***کے نشان لگے ہیں۔ جہاں بھی یہ نشان ہیں وہاں آپ کے یا گریڈ 17 یا حکیم صاحب کے دستخط ضرور کرانے ہیں۔
صفحہ 3 کے آخر میں ان تمام دستاویزات کی لسٹ موجود ہے جو آپ نے فارم کے ساتھ لازمی آویزاں کرنی ہیں۔
ان میں سے آخری 2 سرٹیفیکیٹ میرے پاس ہیں۔ آپ جب اپنی فائل لے کر آئے گے تو میں آخر میں اس پر دستخط کروں گا، اور دونوں کی کاپیاں ساتھ منسلک کر کے اصل آپ کو دوں گا، اور دفتر میں جمع کرادوں گا۔
۔ویسے تو تمام معلومات واضح کر دی گئی ہیں پھر بھی اگر اس سلسلہ میں آپ کوئی وضاحت چاہئے تو مجھے کال کر سکتے ہیں۔
پروفیسر حکیم عمران لودھی
پرنسپل۔

20/01/2026

ڈان نیوز کو دئیے گئے انٹرویو کا اردو ترجمعہ۔ یہ 18 جنوری 2026 کو انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں شائع ہوا۔

ڈان نیوز رپورٹ — 40 طبّیہ (Tibb) کالجوں اور طب کا مستقبل خطرے میں۔

اسلام آباد: صحت کی وزارت کی جانب سے رائیٹ سائزنگ پلان کے تحت نیشنل کونسل فار طبّ اور نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کو ضم کرنے کے ایک مجوزہ بل نے تقریباً 70,000 حکیموں کے مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اجمل طبّیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسر عمران لودھی نے ڈان سے گفتگو میں کہا کہ وزارت نے ایک بل تیار کر رکھا ہے جس میں دونوں کونسلز کو ضم کرنے اور کالجوں کو بند کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے تحت نئے تعلیمی سیشن میں طلبہ داخل نہیں ہوں گے اور موجودہ طلبہ کے فارغ التحصیل ہونے کے بعد کالج بند کر دیے جائیں گے۔

پروفیسر لودھی نے بتایا کہ پاکستان میں صحت کے تین بڑے نظام ہیں: ایلپیتھک (ڈاکٹر)، ہومیوپیتھک، اور حکیم (طبّ قدیم)۔ حکمت اور ہومیوپیتھی 1965 کے Unani, Ayurvedic & Homeopathic Practitioners Act کے تحت کام کرتے ہیں، جس کے تحت دونوں کونسلز قائم ہوئی ہیں۔

موجودہ وقت میں ملک بھر میں 40 حکمت کالج اور 140 ہومیوپیتک کالج فعال ہیں۔ حکمت کالج میں سائنس کے ساتھ میٹرک پاس طلبہ داخل ہوتے ہیں، جنہیں چار سال تعلیم اور چھ ماہ ہاؤس جاب مکمل کرنا ہوتا ہے۔ بعض یونیورسٹیاں FSc pre-medical طلبہ کو بھی قبول کرتی ہیں جنہیں ایک سال ہاؤس جاب کرنی پڑتی ہے۔

پاکستان طبّی الائنس کے جنرل سیکرٹری محمد سجاد نے حکومت اور قانون کی وزارتوں کو درخواست بھیجی ہے کہ وہ اس مسودہ بل پر مزید غور نہ کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ بل میں ایسا کوئی واضح “saving clause” شامل نہیں جس سے موجودہ پیشہ ورانہ لائسنس برقرار رہ سکیں، جس سے صحت کے اس شعبے میں قانونی اور روزگار کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

حکومت کا موقف یہ ہے کہ یہ ضم کاری پارلیمنٹ کے ذریعے، متعلقہ شعبوں سے مشاورت کے ساتھ کی جا رہی ہے تاکہ طبّ اور ہومیوپیتھی کی تعلیم بہتر معیار کے مطابق ہو۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ قدم اخراجات کم کرنے کے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی سفارشات کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکیموں کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز دیہی علاقوں میں اکثر واحد صحت فراہم کنندہ ہیں، جہاں MBBS ڈاکٹر کم دستیاب ہوتے ہیں۔ کئی حکیموں کا کہنا ہے کہ اگر یہ بل قانون بن گیا تو وہ اپنی روایتی دوائیں تیار نہیں کر سکیں گے اور صرف کمپنیوں کی دوائیں تجویز کرنے پر مجبور ہوں گے، جبکہ کمپنیوں کے پاس بہت سی خاص بیماریوں کے لیے دوائیں بھی نہیں ہوتیں۔

Date Sheet IUASM 2nd Annual or Supply 2025.Federal Board.Paper start Time 2:00PM.
10/12/2025

Date Sheet IUASM 2nd Annual or Supply 2025.
Federal Board.
Paper start Time 2:00PM.

27/11/2025

*اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے طلباء و طالبات کا اساتذہ کے ہمراہ بسلسلہ شناخت ادویات مطالعاتی دورہ *

مورخہ 23/11/2025 بروز اتوار ، اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کی طرف سے ایک مطالعاتی و معلوماتی پروگرام بمقام موضع تلہاڑ اسلام آباد اور یاسمین اینڈ روز گارڈن اسلام آباد کا اہتمام کیا گیا.
اس مطالعاتی و معلوماتی پروگرام کا اہتمام اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل محترم جناب پروفیسر حکیم عمران لودھی صاحب کی سربراہی میں پروفیسر حکیم میر ویس خان صاحب نے کیا جن کی معاونت دیگر اساتذہ کرام حکیم عبدالمجید مرزا ، حکیم محمد علی ملک اور حکیم ضیاء الرحمن صاحب نے کی.

پروگرام کے مطابق اجمل طبیہ کالج راولپنڈی سے صبح تقریباً 10 بجے کالج کے طلباء و طالبات کا ایک گروپ بذریعہ بس سب سے پہلے موضع تلہاڑ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوا.
دامن کوہ اسلام آباد کی بل کھاتی شاہراہوں اور سرسبز چوٹیوں سے ہوتا ہوا تقریباً 11:30بجے موضع تلہاڑ اسلام آباد کے بلندوبالا اور پرفضا مقام پر پہنچ گیا.
وہاں پہنچ کر مختلف نباتات، جڑی بوٹیوں، پودوں اور درختوں کے بارے میں جو کہ ادویاتی خواص و اوصاف کے حامل تھے ان پر اساتذہ کرام نے سیر حاصل گفتگو اور علمی معلومات فراہم کی. ان کی جڑوں، تنوں ، چھالوں ، ٹہنیوں، پتوں ، گوند ، پھلوں اور پھولوں کے علیحدہ علیحدہ خواص اور استعمالات پر مکمل ادراک و آگاہی فراہم کی. اس پروگرام کو یادگار بنانے کے لئے سب طلباء نے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں.
تقریباً 3 گھنٹے بعد اساتذہ کی زیر نگرانی تمام طلباء پروگرام کے مطابق یاسمین اینڈ روز گارڈن اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے. وہاں پہنچ کر بھی مختلف نباتات، جڑی بوٹیوں، پودوں اور درختوں کی ادویاتی اوصاف و خواص پر معلومات بہم پہنچائی گئی.
اس دوران نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا. اور سب بریانی اور سافٹ ڈرنکس سے لطف اندوز ہوئے . کھانے کے بعد گرما گرم چائے سے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی تواضع کی گئی. اس کے بعد بھی مطالعاتی و معلوماتی پروگرام جاری و ساری رہا.
بعد نماز عصر واپسی کے لئے روانگی ہوئی اور تقریباً 5 بجے سب بخیروعافیت واپس کالج پہنچ گئے.

اس بہترین مطالعاتی پروگرام کے لئے سب طلباء و طالبات اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کی انتظامیہ و اساتذہ کرام کے بہت ممنون و مشکور ہیں. جن کی بہترین مخلصانہ کاوشوں سے یہ علمی، عملی و معلوماتی پروگرام ممکن ہوا.

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔         نوٹس داخلہخدمت    عبادت    روزگار   (قدیم ترین اور بہترین)طب کی قدیم ترین طبی درسگاہ اجم...
16/11/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
نوٹس داخلہ
خدمت عبادت روزگار
(قدیم ترین اور بہترین)
طب کی قدیم ترین طبی درسگاہ اجمل طبیہ کالج راولپنڈی قائم شدہ 1893 ، میں میٹرک سائنس پاس طلباء و طالبات سے قومی طبی کونسل، وزارت صحت، حکومت پاکستان سے منظور شدہ اور
پنجاب ہیلتھ کیئر ،
کےپی کے ہیلتھ کیئر ،
سندھ ہیلتھ کئیر کمشن،
اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری
اور آذاد حکومت جموں و کشمیر سے تسلیم شدہ چار سالہ کورس
"فاضل الطب و الجراحت"
میں مجوزہ داخلہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں۔
درخواست کے ہمراہ
میٹرک 4 کاپیاں
انٹر 4 کاپیاں (پاس ہونے کی صورت میں)
تصاویر 2۔
2.شناختی کارڈ کاپیاں

پاکستان کا پہلا اور واحد أن لائن طبیہ کالج.

مزید معلومات کے لیے 5899587-0321
0334-7142128
پر رابطہ کریں

پروفیسر حکیم عمران لودھی۔
پرنسپل اجمل طبیہ کالج، راولپنڈی۔

مزید معلومات اور کالج کے طرز تعلیم کے لیے لنک کلک کریں
www.fb.com/atcpak
اس معلومات کو دوستوں میں شئیر کریں۔ جزاک اللہ۔
پرنسپل اجمل طبیہ کالج۔
144 نیو ملپور۔ سیونتھ روڈ، بلقابل مسجد دادن خان۔ راولپنڈی۔
Ajmal Tibbia College.
144 New Mulpur.
7th Road.
Opposite Masjid Dadan Khan.
Rawalpindi.

https://maps.app.goo.gl/Cwg1Uu9b3jSbUdvk6

اجمل طِبیہ کالج کے سابقہ لیکچر اور رجسٹرارحکیم غضنفر علی کا انتقالِ ہو گیا ہے۔نمازِ جنازہ بعد نمازِ جُمعہ ۲ بجے اڈیالہ ر...
17/10/2025

اجمل طِبیہ کالج کے سابقہ لیکچر اور رجسٹرارحکیم غضنفر علی کا انتقالِ ہو گیا ہے۔
نمازِ جنازہ بعد نمازِ جُمعہ ۲ بجے اڈیالہ روڈ پر ادا کیا جائے گا ۔

Address

NE-144, New Mulpur, 7th Road, Opposite Masjid Dadan Khan
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:30
Tuesday 09:00 - 13:30
Wednesday 09:00 - 13:30
Thursday 09:00 - 13:30
Saturday 09:00 - 13:30
Sunday 10:00 - 14:00

Telephone

+923215899587

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajmal Tibbia College Rawalpindi. 0321-5899587 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajmal Tibbia College Rawalpindi. 0321-5899587:

Shortcuts

Share