07/07/2026
#بریکنگ #نیوز
بدنام زمانہ لینڈ مافیا چرسی قوم کے نائ ملک عارف کی پٹواری خالد قتل کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد احمد سعید شیخ نے نشاط سینما اراضی تنازعہ کے مرکزی کردار ملک عارف کی عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی
اور شریک ملزم ملک آصف کی عبوری ضمانت بھی ملزم کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی ہے عدالت نے یہ ضمانت تھانہ چونترہ کے مقدمہ قتل میں خارج کی ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شاہد ظفر عدالت میں موجود تھے جبکہ شریک ملزم آصف محمود اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے جبکہ محمد عارف عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے اور عدم پیروی پر عدالت نے محمد عارف کی عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ آصف محمود نے کی جانب سے درخواست واپس لینے پر اس کی ضمانت بھی خارج کردی تھانہ چونترہ پولیس نے رواں سال 2 مئی کو عثمان خالد کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 324، 148، 149 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملک عارف اور ملک آصف کی ایما پر مدعی کی ملکیتی زمین پر قبضے کے لئے یاسر، حسن اور امتیاز نے 3 نامعلوم افراد کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس سے اس کے والد جاں بحق جبکہ وہ خود اور ملازم حسین زخمی ہوگئے تھے۔