Masom Shafi Vlog

Masom Shafi Vlog simple and honest

شکر ہے ہم اُستاد ہیں اور اِن میں سے نہیں! 🙌✨ 👨‍🏫📚آپ کے خیال میں کون سا محکمہ لوگوں کو سب سے زیادہ تنگ کرتا ہے؟ نیچے کمنٹ...
18/08/2026

شکر ہے ہم اُستاد ہیں اور اِن میں سے نہیں! 🙌✨
👨‍🏫📚آپ کے خیال میں کون سا محکمہ لوگوں کو سب سے زیادہ تنگ کرتا ہے؟
نیچے کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں اور اس پوسٹ کو شیئر کریں!
👇🔥

12/08/2026

ایڈہاک اساتذہ کے لیے خوشخبری! 🎉
صوبائی کابینہ نے ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن کا بل منظور کر لیا ہے۔ یہ و اساتذہ ہیں جو DEOs کے لیٹ آرڈر کی وجہ سے مستقلی سے رہ گئے تھے ۔اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی سے منظوری کے بعد محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
لیکن ابھی بھی کُچھ مراحل باقی ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
مستقلی پراسیس کے اگلے مراحل
1- صوبائی اسمبلی
2-گورنر دستخط
3-محکمہ قانون
4-سیکٹریٹ
5-ڈائریکٹوریٹ
6-آخر میں (DEO,s) اپنے اپنے ضلعوں میں ایڈہاک اساتذہ کرام کی مستقلی آرڈر جاری کریں گے-

اطلاع برائے عوام الناسآر ایچ سی (RHC) چورلکی کی طرف سے خوشخبری: مفت ادویات کا وافر مقدار میں بندوبستعوام الناس کو مطلع ک...
11/08/2026

اطلاع برائے عوام الناس
آر ایچ سی (RHC) چورلکی کی طرف سے خوشخبری:
مفت ادویات کا وافر مقدار میں بندوبست
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) چورلکی کے میڈیکل انچارج جناب ڈاکٹر سنیل عاشر صاحب کی دو تین ماہ کی مسلسل اور انتھک کوششوں کے بعد،
ہسپتال میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا وافر مقدار میں موجود ہے۔
آج ایک مریض کے معائنے کے سلسلے میں ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اب ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آر ایچ سی چورلکی کا تمام عملہ ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔
عوام سے گزارش:
علاقے کے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے علاج معالجے اور مفت ادویات کے حصول کے لیے آر ایچ سی چورلکی تشریف لائیں اور ہسپتال کی موجودہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ہم ڈاکٹر Suneel Asher صاحب کے مشکور ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مزید استقامت اور قوت عطا فرمائے۔
آمین
ایڈمن Masom Shafi

10/08/2026
📢 ایک اہم اور مخلصانہ اپیل: چورلکی اڈا چڑھائی (سترستغ) روڈ کی مرمت 🛠️السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!کسی بھی علاقے کی تر...
09/08/2026

📢 ایک اہم اور مخلصانہ اپیل:
چورلکی اڈا چڑھائی (سترستغ) روڈ کی مرمت 🛠️
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی بھی علاقے کی ترقی اور لوگوں کی آسانی کا دارومدار وہاں کے بہترین راستوں اور سڑکوں پر ہوتا ہے۔
چورلکی اڈا کے ساتھ موجود چڑھائی (سترستغ) کا راستہ طویل عرصے سے خراب ہے، جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کے لوگوں، مسافروں اور گاڑیوں کو شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہمارے علاقے کے مخلص اور دردِ دل رکھنے والے سوشل ورکرز—جناب فاہد صاحب اور ان کے دیگر ساتھی (ہدایت اللہ، نثار، ملک سیال اور دیگر مخلص دوست)— نے اپنی مدد آپ کے تحت اور "العدل ٹرسٹ ویلفیئر" کے بھرپور تعاون سے اس چڑھائی کی مرمت اور اسے ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔🤝
مخیر حضرات اور اہل خیر سے خصوصی اپیل:
اس اہم اور کارِ خیر کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے آپ سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ہماری تمام مخیر حضرات، صاحبِ حیثیت افراد اور اہل علاقہ سے پرزور اپیل ہے کہ:
عملی تعاون: روڈ پر موجود العدل ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم یا اوپر بیان کیے گئے ذمہ داران (فاہد، ہدایت اللہ، نثار، ملک سیال) کے ساتھ مل کر اس کام میں حصہ لیں تاکہ اس چڑھائی کی تمام رکاوٹوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔
مالی تعاون: اگر کوئی بھی صاحبِ خیر اس منصوبے کے لیے مالی امداد یا آن لائن رقم (Online Transaction) بھیجنا چاہتا ہے، تو وہ نیچے دیے گئے ایڈمن کے موبائل نمبر پر رابطہ کر کے اپنی رقم بھیج سکتا ہے۔ انشاء اللہ آپ کی دی گئی ایک ایک پائی امانت داری کے ساتھ اسی سڑک پر لگائی جائے گی۔
📞 آن لائن فنڈز اور رابطے کے لیے:ایڈمن کا موبائل نمبر / ایزی پیسہ : [03440991011]
(نوٹ: رقم بھیجنے کے بعد ایڈمن کو اس نمبر پر مطلع لازمی کریں تاکہ رسید فراہم کی جا سکے)
"انسان کا بہترین عمل وہ ہے جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے۔"
👉 آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں (لائیک اور کمنٹ کریں) تاکہ یہ آواز ہر مخلص انسان تک پہنچ سکے۔ جزاکم اللہ خیرا!

08/08/2026

simple and honest

07/08/2026

ہائی پروفائل کیس نمبر 1
انٹر سالانہ امتحان اول 2026

کوہاٹ بورڈ کی خفیہ تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے پہلے منظم امتحانی فراڈ کا تعلق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ سلیم ضلع کرک میں قائم مردانہ امتحانی سنٹر سے ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ایک پری میڈیکل سیکنڈ ایئر طالب علم کے تمام پرچے امتحانی مرکز سے باہر حل کیے گئے ہیں

متعلقہ جوابی کاپیوں کا انتہائی باریک بینی اور جدید تکنیکی طریقوں سے معائنہ کیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق بورڈ کی فراہم کردہ انسر شیٹس کی اصل سلائی (دھاگہ) کھول کر اندرونی صفحات نکال لئے گئے۔۔ بعد ازاں باہر تیار کئے گئے صفحات کو دوبارہ ٹائٹل پیج کے ساتھ سٹیپل کر کے جوابی کاپیاں امتحانی مرکز میں واپس پہنچا دی گئیں۔

تکنیکی معائنے کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ جوابی7 کاپیوں کا پہلا اور آخری صفحہ نسبتاً زیادہ سفید جبکہ درمیانی صفحات کم سفید تھے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کاپیوں میں غیر قانونی مداخلت کی گئی۔
اسی طرح دو طلباء کی جوابی کاپیوں میں ڈبل ہینڈ رائٹنگ موجود ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مذکورہ جوابی پرچے امتحانی سنٹر سے باہر منتقل کر کے حل کئے گئے ہیں۔

ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ملوث سپروائزری عملہ، متعلقہ تعلیمی ادارے کے ذمہ داران، ریزڈنٹ انسپکٹر، طلباء، ان کے والدین، ڈیوٹی پر تعینات درجہ چہارم ملازمین اور دیگر شریک افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کوہاٹ بورڈ واضح کرتا ہے کہ امتحانات کے تقدس، شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منظم امتحانی فراڈ میں ملوث ہر فرد کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا تاکہ محنتی، دیانتدار اور حق دار طلباء کے حقوق ہر قیمت پر محفوظ رہیں۔
Post copied

نتائج دیکھ کر فوراً یہ فیصلہ نہ کریں کہ اسکول کے اساتذہ پڑھاتے نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ آج کا دور TikTok، Facebook، Instagram...
07/08/2026

نتائج دیکھ کر فوراً یہ فیصلہ نہ کریں کہ اسکول کے اساتذہ پڑھاتے نہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ آج کا دور TikTok، Facebook، Instagram اور دیگر سوشل میڈیا کا دور ہے، جہاں بہت سے طلبہ اپنا قیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں۔ جب طالب علم کی توجہ پڑھائی سے ہٹ کر موبائل اور سوشل میڈیا پر زیادہ ہو جائے تو اس کا اثر لازماً نتائج پر پڑتا ہے۔

استاد اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن کامیابی صرف استاد کی محنت سے نہیں آتی۔ اس کے لیے طالب علم کی محنت، والدین کی نگرانی اور باقاعدہ مطالعہ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

سب مل کر یہ عہد کریں کہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے بچائیں، ان کی پڑھائی پر توجہ دیں اور انہیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جائیں۔

تعلیم صرف اسکول کی ذمہ داری نہیں، بلکہ استاد، والدین اور طالب علم تینوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سب بچوں کو علمِ نافع، محنت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Rawalpindi
26000

Telephone

+923440991011

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masom Shafi Vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share