Category D hospital Razmak North Waziristan

Category D hospital Razmak North Waziristan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Category D hospital Razmak North Waziristan, Health & Wellness Website, Razmak.

کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک نورتھ وزیرستان کے شدید برفباری کے بعد ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا خوبصورت منظر HANDS Welfare Foundation ...
23/01/2026

کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک نورتھ وزیرستان کے شدید برفباری کے بعد ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا خوبصورت منظر

HANDS Welfare Foundation
Category D hospital Razmak North Waziristan

29/10/2025

رزمک کی تاریخ میں پہلی بار پھولے ہوئے گھٹنے کی جوڑ سے کیمرے کی آنکھ کی مدد سے پانی نکالا گیا

نوجوان لڑکا جس کا دائیں گھٹنا پھولا ہوا تھا کو ڈاکٹر بہاءالدین صاحب نے الٹراساؤنڈ گائیڈڈ جوائنٹ فلیئڈ اسپیریشن (Ultrasound Guided Joint Fluid Aspiration)
کے ذریعے پانی نکالا، جسے ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا۔ یہ رزمک ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔

کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک HANDs Pakistan کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پیچھلے تین سال سے سب ڈویژن رزمک نورتھ وزیرستان اور ساؤتھ وزیرستان کے علاقے مکین اور لدھا کے عوام کے لیے اپنی طبی سہولیات
فراہم کر رہا ہے ۔
HANDS Pakistan
Category D hospital Razmak North Waziristan

اج نقیب اللہ عمر 8 سال پہاڑ سے گرنے کی وجہ شدید زخمی ہوا جس کے سر میں نہایت شدید چوٹیں ایی جسے کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک کے ...
28/07/2025

اج نقیب اللہ عمر 8 سال پہاڑ سے گرنے کی وجہ شدید زخمی ہوا جس کے سر میں نہایت شدید چوٹیں ایی جسے کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک کے ایمرجنسی میں پہنچایا گیا۔
ایمرجنسی میں موجود سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دی اور
سر میں پیچیدہ چوٹوں کی ٹانکے لگائے۔

کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت HANDS Pakistan تعاون سے شمالی وزیرستان کی سب ڈیوجن رزمک اور جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین اور لدھا کے مریضوں کے لیے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔

ایک 9 سالہ تراب خان کو پیشاب کی نالی میں شدید درد اور پیشاب کی روک تھام کے ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک...
20/07/2025

ایک 9 سالہ تراب خان کو پیشاب کی نالی میں شدید درد اور پیشاب کی روک تھام کے ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک میں لایا گیا۔ معائنے کے دوران پیشاب کی نالی کے سر میں رکاوٹ کے ساتھ تقریباً 7 ملی میٹر کا پتھر نوٹ کیا گیا ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر امداد نے کامیابی سے ہٹا دیا۔

کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت HANDS Pakistan کے زیر انتظام پیچھلے 3 سالوں سے سب ڈیوجن رزمک اور جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین اور لدھا کے مریضوں کے لیے اپنی خدمات پیش کررہا ہے ۔

16/07/2025

اؤٹ سورس ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ، فنڈز کی عدم ادائیگی سنگین مسئلہ بن گئی

خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے اؤٹ سورس ہسپتالوں کو گزشتہ چھ ماہ سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث بندش کے خطرے کا سامنا ہے۔ جیو نیوز، کے مطابق صوبے کے 19 ہسپتالوں کو ایک ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف عملے کی تنخواہیں رُکی ہوئی ہیں بلکہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

اسی حوالے سے نیشنل میڈیکل فاؤنڈیشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اگر فوری فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو یہ ہسپتال چلانا ناممکن ہو جائے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر عدنان تاج نے وضاحت کی ہے کہ تمام آڈٹ کا عمل 31 دسمبر 2024 تک مکمل ہو چکا ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد 15 جولائی 2025 سے قبل تمام بقایاجات ادا کر دیے جائیں گے۔

اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو ہزاروں مریض اور ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام فوری اقدامات کریں تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بحران نہ پیدا ہو۔

واقعہ کی رپورٹشدید طوفان نے علاقے میں کافی نقصان اور جانی نقصان پہنچایا۔ ہسپتال کے قریب واقع موٹا مارکیٹ کی لوہے کی چادر...
11/07/2025

واقعہ کی رپورٹ

شدید طوفان نے علاقے میں کافی نقصان اور جانی نقصان پہنچایا۔ ہسپتال کے قریب واقع موٹا مارکیٹ کی لوہے کی چادروں سے بنی چھت اڑ کر ہسپتال کے سولر سسٹم سے ٹکرا گئی۔

ہلاکتیں اور ردعمل

طوفان کے نتیجے میں متعدد صدمات کے ساتھ 14 زخمی ہوئے، جن میں سے سبھی کو رزمک ہسپتال میں پہنچایا گیا اور ان کا انتظام کیا گیا۔ اسپتال کے عملے نے، جو جائے وقوعہ پر مقیم ہیں، نے فوری جواب دیا اور ایمرجنسی روم میں مریضوں کی دیکھ بھال کی۔

تاریخ 11.7.2025

رزمک شنڈوری چیک پوسٹ کے نزدیک سکول بچوں کو لیجانی والی رکشہ کو حادثہ پیش ایا۔ زخمیوں کو فورآ کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک لایا ...
11/07/2025

رزمک شنڈوری چیک پوسٹ کے نزدیک سکول بچوں کو لیجانی والی رکشہ کو حادثہ پیش ایا۔ زخمیوں کو فورآ کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کل 13 زخمیوں کو لایا گیا جس میں 12 بچے اور ایک رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔

تمام زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی صرف ایک بچی کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا۔

HANDS Pakistan

اج جمعرات 10 جولائی 2025 کو مقامی قبائلی عمائدین، میڈیا کے نمائندوں اور مقامی سماجی کارکنوں کی کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک امد...
10/07/2025

اج جمعرات 10 جولائی 2025 کو مقامی قبائلی عمائدین، میڈیا کے نمائندوں اور مقامی سماجی کارکنوں کی کیٹگری
ڈی ہسپتال رزمک امد۔

ہسپتال کا معائنہ کیا اور عملہ سے مل کر تاثرات پوچھے۔
کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک کو پیچھلے 6 مہینوں سے فنڈز کے عدم حصول پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور متعلقہ
اداروں سے فوری طور پر فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کیا۔

عمائدین نے اسپتال میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں سے فنڈز کی بروقت اجراء پر بات چیت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کیٹگری ڈی ہسپتال رزمک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت HANDS Pakistan کے تعاون سے سب ڈیوجن رزمک اور جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین اور لدھا کے عوام کے لیے اپنے خدمات فراہم کرہا ہے

Address

Razmak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Category D hospital Razmak North Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share