16/08/2026
ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن کی ایم پی اے جناب آختر خان کے ساتھ میٹنگ
تاریخ: ۱۶ اگست
وقت: ۲ بجے
مقام: ڈیرہ اختر خان دنگرام۔
آج دوپہر دو بجے صدر بہار خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن سوات کے منتخب ارکان بمع صدر ٹی این اوز اور سابقہ صدر ٹی این اوز سیدو شریف ہاسپٹل سوات نے ڈیرہ اختر خان دنگرام میں ڈیڈک چئیر مین جناب اختر خان صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
میٹنگ کے اوائل میں صدر صاحب نے ایم ٹی آئی اور نا مکمل ڈی ایچ کیو کے قیام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ کیونکہ مجوزہ ڈی ایچ کیو ایک تحصیل کی ضروریات بھی پورے کرنے سے قاصر ہوگا، جو کہ سوات اور پھر ملاکنڈ ڈیویجن کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی کے مترادف ہوگا۔ صدر صاحب نے اس ضمن میں سیدو شریف ہاسپٹل کو یکسر ڈی ایچ کیو بنانے اور ایم ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کرنے کی تجویز بھی دی۔ کیونکہ اس ہسپتال کے ساتھ صحت اور علاج معالجے کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی جڑا ہے، ہمارے نرسز آفیسرز جو یہاں کام کرتے ہیں اور ہمارے ٹرینیز جو کہ ٹریننگ کے بعد یہاں پر جاب حاصل کریں گے، ایسے ان کا بھی مستقبل داو پہ لگ جائیگا۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ ڈی ایچ کیو جب بھی قائم ہو وہ کیٹیگری اے ہی ہو۔
ایم پی اے صاحب نے اس بات کا عہد کیا کہ آئیندہ ہفتے سیکرٹری ہیلتھ کے آمد کے موقع پر ڈی این اے کی لیڈرشپ کے ساتھ ملاقات میں اس بات کو ایجنڈا پہ رکھیں گے، اور ساتھ میں اس بات کا بھی اظہار بھی کیاکہ وہ اپنی بات پہ قائم ہیں کہ سب سے پہلے ڈی ایچ کیو کا قیام عمل میں لایا جائیگا پھر ایم ٹی آئی کی طرف بڑھیں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے ڈی ایچ کیو کے نوٹیفیکیشن کا بھی ذکر کیا۔
میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، صدر بہار خان نے ایم پی اے صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
Health Department, KPSaidu Group of Teaching Hospitals/DHQ SwatDirectorate General of Health Services@top fans