Little Wing Speech Therapy and Autism Center

Little Wing Speech Therapy and Autism Center Mohsan Medicare Samundri
Rajana Road near Nagina Bakers Samundri
For Appointment:03069856317

"My superpower? Patience, love, and a never-ending supply of snacks."AlhAmdulillah ❤️
14/05/2025

"My superpower? Patience, love, and a never-ending supply of snacks."
AlhAmdulillah ❤️

A new café in Dubai is winning hearts—not just for its tasty coffee and cakes, but for its special mission. 21 Cafe open...
03/05/2025

A new café in Dubai is winning hearts—not just for its tasty coffee and cakes, but for its special mission.

21 Cafe opened on April 25 at Al Ghurair Centre in Deira.

What makes it unique is that many of its staff are people of determination, especially those with Do_wn Synd_rome.

They work proudly with trained baristas, helping serve customers and making the café a warm and friendly place.

This café is not only a great spot to relax but also a place that spreads kindness and supports inclusion.

05/04/2025

اگر کسی بچے یا بڑے شخص کو نیچے دیے گئے مسائل ہیں، تو اسپچ تھراپی ضروری ہو سکتی ہے:

1. بات کرنے میں دیر ہونا (Speech Delay): اگر بچہ اپنی عمر کے مطابق بولنا نہیں سیکھ رہا۔

2. الفاظ کی غلط ادائیگی (Mispronunciation): جیسے "ر" کو "ل" کہنا۔

3. تُوٹنا یا ہکلانا (Stuttering): بولنے میں رکاوٹ یا تکرار ہونا۔

4. سننے میں مسئلہ (Hearing Loss): جس کی وجہ سے بولنے میں بھی مسائل ہو سکتے ہیں۔

5. آٹزم، ڈاؤن سنڈروم، یا کسی اور ڈیولپمنٹل ڈس آرڈر کے ساتھ بولنے میں دشواری۔

فائدہ کیا ہوتا ہے؟ اسپچ تھراپی سے:

بات چیت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

بچے کا خود اعتمادی بڑھتا ہے۔

تعلیمی اور سماجی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔

17/03/2025

آٹزم والے بچوں کے والدین کے لیے چند مفید مشورے:

1. اپنے بچے کو سمجھیں

ہر بچہ منفرد ہوتا ہے۔ اپنے بچے کی پسند، ناپسند، اور رویے کو سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ اس کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔

2. روٹین بنائیں

بچوں کو ایک خاص روٹین میں رکھیں، جیسے کھانے، سونے، اور کھیلنے کا وقت مقرر کریں۔ آٹزم والے بچے تبدیلیوں کو مشکل محسوس کر سکتے ہیں، اس لیے ایک مستحکم شیڈول مددگار ہوتا ہے۔

3. مؤثر طریقے سے بات چیت کریں

اگر بچہ بولنے میں دشواری محسوس کرتا ہے تو تصویری کارڈز، اشاروں، یا دیگر متبادل ذرائع سے بات چیت کریں۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا اور آہستہ اور واضح الفاظ کا استعمال مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

4. سینسری ضروریات کا خیال رکھیں

آٹزم والے بچوں کو بعض آوازوں، روشنیوں، یا کپڑوں سے حساسیت ہو سکتی ہے۔ بچے کے لیے ایک پُرسکون ماحول بنانے کی کوشش کریں اور ان چیزوں سے گریز کریں جو بچے کو پریشان کرتی ہیں۔

5. مثبت رویہ اپنائیں

بچے کو سیکھانے کے لیے مثبت انداز اپنائیں۔ اگر بچہ کوئی اچھی عادت اپنائے تو اس کی تعریف کریں۔ حوصلہ افزائی کرنے سے بچے کو اچھے رویے اپنانے میں مدد ملتی ہے۔

6. سوشل اسکلز پر کام کریں

بچے کو آہستہ آہستہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے اور سماجی تعلقات بنانے کی ترغیب دیں۔ اس کے لیے چھوٹے گروپس میں کھیلنے کی سرگرمیاں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

7. پروفیشنل مدد حاصل کریں

ABA تھراپی، اسپیچ تھراپی، اور آکوپیشنل تھراپی آٹزم والے بچوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ کسی ماہر سے مشورہ لینا ضروری ہے تاکہ بچے کی ترقی میں بہتری لائی جا سکے۔

8. خود کو تعلیم دیں

آٹزم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھیں، کتابیں پڑھیں، سیمینارز میں شرکت کریں، اور دوسرے والدین سے تجربات شیئر کریں تاکہ آپ بہترین طریقے سے اپنے بچے کی مدد کر سکیں۔

9. اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں

والدین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ خود کو بھی وقت دیں۔ اپنی صحت، آرام اور خوشی کا خیال رکھنا آپ کو ایک بہتر والدین بننے میں مدد دے گا۔

10. بچے سے بے انتہا محبت کریں

سب سے بڑھ کر، اپنے بچے سے محبت کا اظہار کریں اور اس کی ہر چھوٹی کامیابی کو سراہیں۔ آپ کی محبت اور تعاون ہی بچے کے اعتماد اور ترقی میں سب سے زیادہ اہم ہے۔

اگر آپ کو مزید گائیڈنس یا سپورٹ کی ضرورت ہو تو کسی ماہر نفسیات یا ABA تھراپسٹ سے مش

01/03/2025
 # Little Wing Speech Therapy and Autism Center Samundri
11/02/2025

# Little Wing Speech Therapy and Autism Center Samundri

Learn about Autism
10/02/2025

Learn about Autism

06/02/2025

سوال ! السلام علیکم سر اگر ایک بچہ سی پی چائلڈ ہو تو کیا والدین کو دوسرا بچہ کرنا چاہیے کیا اس میں بھی یہ مسائل تو نہیں ا سکتے ؟
دوسرا سردی کیا کوئی ایسا ٹیسٹ ہے جس جنیٹک ٹیسٹنگ یا جس سے یہ چیز کنفرم ہو سکے کہ والدین کے جینز میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے

جواب ! دیکھیں سی پی (CP) کی بہت وسیع حالت ہے جو بچے میں ماں کے پیٹ سے لے کر زندگی کے شروع کے تین سال تک کے دورانیہ میں کسی بھی وجہ سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان سے ہو سکتی ہے ۔ شرط یہ ہے کہ دماغ کو جو بھی نقصان پہنچا ہو وہ صرف ایک بار ہو اور عمر کے ساتھ بڑھے نہیں۔
مثال کے طور پر اگر ایک چھے ماہ کے بچے کو گردن توڑ بخار یا فالج کا اٹیک آتا ہے اور بچہ مکمل طور پر اس سے صحت یاب نہیں ہو پاتا، اس میں کو نقص یا کمزوری رہ جاتی ہے تو اس کو ہم سی پی چائلڈ بولتے ہیں کیونکہ یہ کمزوری بچے میں عمر کے ساتھ مزید بڑھے گی نہیں بلکہ اسکے بہتر ہونے کے چانسز ہیں۔ اسی طرح اگر بچے کی پیدائیش پر کوئ مسلہ ہوتا ہے جیسے بچے کا پر میچور پیدا ہونا، پیدائیشی وزن کا بہت کم ہونا، پیدائیش پر بچے کی دل کی دھڑکن کا کم یا بند ہوجانا، بچے کا پیدائیش پر پھنس جانا ، شوگر کا کم ہونا، شدید یرقان کا ہوجانا جیسی تمام وجوہات بچے کو سی پی بنا سکتی ہیں۔ ان تمام وجوہات میں جینٹک ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اور اگلا بچے میں سی پی ہونے کے چانسز بھی زیادہ نہیں ہوتے ہیں ۔

دوسری طرف اگر بچے میں ایسا کوئ بھی مسلہ نہیں ہوا پھر بھی بچہ سی پی ہے ،والدین آپس میں کزن ہیں، پہلے بھی خاندان میں یا انکے اپنے ایسے بچے ہیں، بچے جلدی فوت ہوجاتے ہیں یا حمل ضائع ہوجاتے ہیں تو ایسی صورت میں ڈاکٹر پہلے بنیادی بلڈ ٹیسٹ کروائے گا اور اگر اس میں خرابی آئ تو بچے اور والدین کے جنیٹک ٹیسٹ کرائے جا سکتے ہیں، ایسی صورت میں اگلے بچوں میں سی پی ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

ہر سی پی بچے میں جنیٹک ٹیسٹ کروانے سے ایک تو فائدہ نہیں ہونا اور دوسرا یہ کافی مہنگے ہوتے ہیں اور قیمت بھی لاکھوں میں ادا کرنا پڑتی ہے ۔

دوسروں کے ساتھ بھی ضرور شیر کریں اور اگر آپکا کو سوال ہیں تو ھمیں کیمنٹس سیکشن میں بتائیں، مکمل جواب دیں گے۔
ڈاکٹر ارشد محمود۔ کنسلٹنٹ چاٸلڈ اسپیشلیسٹ

Address

Samundri
3800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Little Wing Speech Therapy and Autism Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share