Medical information pak

Medical information pak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Medical information pak, Medical and health, Sargodha District, Sargodha.

بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

ہم ادویات اور صحت سے متعلق مستند معلومات آسان اردو میں فراہم کرتے ہیں۔

دوا کے استعمال فائدے، سائیڈ ایفیکٹس اور احتیاطی تدابیر کی مکمل رہنمائی۔

دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

20/06/2026

#

Injection omeparazol used for........
15/06/2026

Injection omeparazol used for........

11/06/2026

Medical information pak

انجیکشن لگنے کے بعد اگر مریض کو اچانک reaction اینافیلیکسز (Anaphylaxis) ہو جائے تو یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے اور فوری ع...
10/06/2026

انجیکشن لگنے کے بعد اگر مریض کو اچانک reaction اینافیلیکسز (Anaphylaxis) ہو جائے تو یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے اور فوری علاج جان بچا سکتا ہے۔

سب سے پہلے reaction کو پہچانیں۔ اس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، گھرگھراہٹ، زبان یا گلے کی سوجن، پورے جسم پر خارش یا نشان ، بلڈ پریشر کا کم ہو جانا، چکر آنا، بے ہوشی یا شدید کمزوری شامل ہو سکتی ہیں۔

ابتدائی اقدامات:

مشتبہ دوا یا انجیکشن کو فوراً روک دیں۔
مدد طلب کریں اور ایمرجنسی رسپانس شروع کریں۔
مریض کے vitals(بلڈ پریشر، نبض، سانس اور آکسیجن سیچوریشن) چیک کریں۔
آکسیجن فراہم کریں۔
ضرورت کے مطابق آئی وی رسائی iv line قائم کریں اور فلوئیڈزfluids شروع کریں۔

اینافیلیکسزanaphylaxis کی پہلی اور سب سے اہم دوا (Adrenaline/Epinephrine) ہے۔

بالغ مریض میں 0.5 ملی گرام آئی ایم (1:1000 محلول کے 0.5 ملی لیٹر) ران کے بیرونی حصے میں دیں۔
اگر علامات برقرار رہیں تو ہر 5 سے 15 منٹ بعد ضرورت کے مطابق خوراک دہرائی جا سکتی ہے۔
بچوں میں خوراک وزن کے مطابق دی جاتی ہے۔

شدید اور جان لیوا حالت، مسلسل کم بلڈ پریشر یا دل کی پیچیدگیوں میں آئی وی ایڈرینالین استعمال کی جا سکتی ہے، لیکن یہ صرف مناسب مانیٹرنگ، تجربہ کار معالج اور آئی سی یو یا ہائی ڈیپنڈنسی سیٹنگ میں دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے خطرناک اریتھمیاarrhythmias اور دیگر پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔

ایمرجنسی اینافیلیکسز کٹ (emergency kit)میں درج ذیل اشیاء موجود ہونی چاہئیں:

ایڈرینالین (1:1000)
آکسیجن اور ڈلیوری سسٹم
آئی وی کینولاIv branula اور نارمل سیلائنn/saline
بلڈ پریشر مانیٹر، پلس آکسی میٹر
اینٹی ہسٹامینزantihistamine
کورٹیکوسٹیرائیڈزcorticosteroids
* ایئر وے مینجمنٹ airway کا سامان ambu bag

یاد رکھیں کہ ایڈرینالین adrenaline اینافیلیکسزanaphylaxis کا بنیادی اور جان بچانے والا علاج ہے، جبکہ اینٹی ہسٹامینز avilاور سٹیرائیڈز dexa معاون علاج ہیں اور ایڈرینالینadrenaline کا متبادل نہیں۔
fans Following Medical information pak

08/06/2026

تیزاب گردی — انسانیت کے چہرے پر ایک سیاہ داغتیزاب گردی ایک ایسا ظلم ہے جو صرف جسم کو نہیں بلکہ ایک انسان کی پوری زندگی ک...
07/06/2026

تیزاب گردی — انسانیت کے چہرے پر ایک سیاہ داغ
تیزاب گردی ایک ایسا ظلم ہے جو صرف جسم کو نہیں بلکہ ایک انسان کی پوری زندگی کو متاثر کر دیتا ہے۔ چند لمحوں کی نفرت، غصے یا انتقام کی آگ کسی بے گناہ شخص کے خواب، خوشیاں اور شناخت چھین لیتی ہے۔ تیزاب کے حملے سے متاثرہ افراد نہ صرف شدید جسمانی تکلیف برداشت کرتے ہیں بلکہ انہیں عمر بھر ذہنی اذیت، معاشرتی رویوں اور مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں آج بھی تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم پیش آتے ہیں۔ یہ جرم کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ کسی کا چہرہ جلا دینا بہادری نہیں بلکہ بزدلی، سفاکیت اور انسانیت سے دوری کی بدترین مثال ہے۔
تیزاب گردی کے متاثرین کو صرف ہمدردی کی نہیں بلکہ انصاف، تعاون اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ ایسے افراد کو تنہا نہ چھوڑے بلکہ ان کی بحالی اور بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ تیزاب گردی کے خلاف سخت قوانین پر عمل درآمد کیا جائے، عوام میں شعور بیدار کیا جائے اور مجرموں کو ایسی سزا دی جائے جو دوسروں کے لیے عبرت بن سکے۔ ایک محفوظ اور مہذب معاشرہ اسی وقت وجود میں آ سکتا ہے جب ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے اور مظلوم کا ساتھ دیا جائے۔
تیزاب گردی صرف ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ آئیں عہد کریں کہ ہم ہر قسم کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے اور ایک ایسے معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے جہاں ہر انسان عزت، تحفظ اور احترام کے ساتھ زندگی گزار سکے۔.

کل لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے واقعے پر تفصیل سے بات ہو گی، لیکن آج ایک بہت ضروری بات سمجھ لیں:اگر خدانخواستہ آپ کے سامن...
07/06/2026

کل لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے واقعے پر تفصیل سے بات ہو گی، لیکن آج ایک بہت ضروری بات سمجھ لیں:

اگر خدانخواستہ آپ کے سامنے کسی پر تیزاب یا کوئی تیز کیمیکل پھینکا جائے، تو سب سے پہلے ویڈیو نہ بنائیں، مدد کریں۔

تیزاب کے زخم میں چند منٹ بہت قیمتی ہوتے ہیں۔ درست فوری مدد چہرہ، آنکھ، جلد اور جان بچا سکتی ہے۔

سب سے پہلے متاثرہ شخص کو حملہ آور اور خطرے والی جگہ سے دور کریں۔

فوراً ایمرجنسی سروس کو کال کریں اور مریض کو اسپتال لے جانے کا انتظام کریں۔

اگر کپڑے، دوپٹہ، زیور، گھڑی، جوتے یا کوئی چیز تیزاب سے آلودہ ہو تو احتیاط سے ہٹا دیں، لیکن جو کپڑا جلد سے چپک گیا ہو اسے زبردستی نہ کھینچیں۔

متاثرہ حصے پر فوراً صاف بہتا ہوا پانی ڈالنا شروع کریں۔

کم از کم 20 منٹ تک مسلسل پانی ڈالتے رہیں۔
جتنا جلدی پانی شروع ہو گا، نقصان کم ہونے کا امکان اتنا زیادہ ہو گا۔

اگر آنکھ متاثر ہو تو آنکھ کو فوراً پانی سے دھوئیں۔ پانی اس طرح بہائیں کہ کیمیکل دوسری آنکھ یا جسم کے دوسرے حصے پر نہ جائے۔

کسی قسم کا ٹوٹکا نہ لگائیں۔

دودھ، دہی، ٹوتھ پیسٹ، ہلدی، آٹا، برف، مرہم یا تیل ہرگز نہ لگائیں۔

تیزاب کو کسی دوسرے کیمیکل سے “ختم” کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس سے زخم مزید خراب ہو سکتا ہے۔

یاد رکھیں:
تیزاب کے زخم میں اصل علاج اسپتال میں ہو گا، لیکن ابتدائی چند منٹ میں بہتا ہوا پانی زندگی بدل سکتا ہے۔

ویڈیو نہیں، پانی۔
تماشا نہیں، مدد۔
تبصرہ نہیں، ایمرجنسی کال۔

یہ بات خود بھی یاد رکھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں

#

03/06/2026

""پناڈول کے مختلف اقسام اور استعمال"""Disclaimar" For educational purpose only "
02/06/2026

""پناڈول کے مختلف اقسام اور استعمال""
"Disclaimar" For educational purpose only "

Address

Sargodha District
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical information pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share