Nawaz Sharif Institute of Cardiology Sargodha

Nawaz Sharif Institute of Cardiology Sargodha Under Construction

09/09/2026

نواز شریف کارڈیالوجی میں فائر سیفٹی موک ایکسرسائز

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا
01/09/2026

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہی ...
28/08/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی

سرگودھا (28 اگست 2026): کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈین نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) محمد آصف چیمہ نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو ہسپتال میں جاری طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور دستیاب طبی سہولیات، ادویات، تشخیص اور علاج معالجے کے حوالے سے براہِ راست آگاہی حاصل کی۔ مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی عملے کے رویے بارے اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کیا۔

کمشنر سرگودھا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی اور بہترین طبی سہولیات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سرگودھا میں دل کی دھڑکن کے پچیدہ امراض کا جدید علاج شروع، نواز شریف کارڈیالوجی نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
21/08/2026

سرگودھا میں دل کی دھڑکن کے پچیدہ امراض کا جدید علاج شروع، نواز شریف کارڈیالوجی نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

❤️ سرگودھا میں امراضِ قلب کے علاج میں اہم سنگِ میل!نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا میں پہلی مرتبہ پیس میکر کا...
20/08/2026

❤️ سرگودھا میں امراضِ قلب کے علاج میں اہم سنگِ میل!

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا میں پہلی مرتبہ پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا گیا۔ یہ اہم طبی کامیابی ڈاکٹر اویس، ایچ او ڈی کارڈیالوجی، اور ان کی ماہر طبی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

پیس میکر ایسے مریضوں کےلیے انتہائی اہم طبی سہولت ہے جن کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر سست ہو جائے یا دل کے قدرتی برقی نظام میں خرابی پیدا ہو جائے۔

اس کامیابی کے بعد سرگودھا اور گردونواح کے مریضوں کو پیس میکر کی تنصیب کےلیے لاہور، اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا افتتاح اور پہلے پیس میکر کی کامیاب تنصیب سرگودھا میں جدید امراضِ قلب کے علاج کی جانب ایک قابلِ فخر پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر اویس، ان کی پوری طبی ٹیم اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی انتظامیہ کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 👏❤️

یہ صرف ایک طبی کامیابی نہیں بلکہ اہلِ سرگودھا کے لیے امید، سہولت اور بہتر علاج کی ایک نئی راہ ہے۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا ❤️

12/08/2026

سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔

سرگودها: مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب برائےصحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سرگودها: الیکٹروفزیالوجی کیتھ لیب میں پہلےطبی پروسیجرز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

سرگودها: الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کے قیام سے پیچیده امراضِ قلب کی تشخیص اور جدید علاج کی سہولت میسر آئے گی، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

10/08/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

سرگودھا: کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، شعبہ جات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈین میجر جنرل (ر) خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف چیمہ نے بریفنگ دی۔

کمشنر سرگودھا نے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات، صفائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیتھ لیب مکمل فعال ہے جہاں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولیات دستیاب ہیں۔ کمشنر نے معیار برقرار رکھنے اور بروقت علاج کی ہدایت کی۔

انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو نعمت قرار دیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

کمشنر سرگودھا نے کہا کہ یہ ادارہ خطے کےلیے اہم منصوبہ ہے جس سے عوام کو جدید علاج مقامی سطح پر میسر آئے گا اور بڑے شہروں کا رخ کم ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات، جدید آلات کی مؤثر فعالیت، صفائی اور سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

آخر میں کمشنر سرگودھا نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے خطے کا مثالی مرکزِ امراض قلب بنایا جائے گا، جس سے سرگودھا سمیت گردونواح کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق
31/07/2026

عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق

29/07/2026

الحمدللہ! نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں کیتھ لیب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ہماری ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کو مکمل کیا، جو اس خطے کے عوام کو دل کے امراض کے جدید علاج کی فراہمی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس اقدام کو مسلسل کامیابی سے نوازے اور اسے بے شمار مریضوں کےلیے شفا اور امید کا ذریعہ بنائے۔ آمین

سرگودھا: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت خ...
27/07/2026

سرگودھا: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اجلاس میں حسین احمد رضا ڈپٹی کمشنر سرگودھا، توقیر محمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈین میجر جنرل خرم شہزاد، پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیر محمد آصف چیمہ اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈین میجر جنرل خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیر محمد آصف چیمہ نے ہسپتال کی مجموعی تیاری، جدید طبی سہولیات، ہیومن ریسورس، طبی آلات کی تنصیب، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہر لحاظ سے مکمل طور پر فعال اور عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ افتتاح کے پہلے روز سے ہی عوام کو معیاری اور جدید امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Address

Nawaz Sharif Institute Of Cardiology Sargodha
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawaz Sharif Institute of Cardiology Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share