Health department Kohistan Upper

  • Home
  • Health department Kohistan Upper

Health department Kohistan Upper This is Official Page of Health department District Kohistan Upper

🌙✨ محکمہ صحت کوہستان  اپر✨🌙محکمہ صحت کوہستان اپر کی جانب سےتمام اہلِ اسلام کوعیدالاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔اللہ...
27/05/2026

🌙✨ محکمہ صحت کوہستان اپر✨🌙
محکمہ صحت کوہستان اپر کی جانب سے
تمام اہلِ اسلام کو
عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر
ہم سب کو خوشیاں، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے
اور ہماری عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
🤲 عید مبارک 🤲
— محکمہ صحت اپر کوہستان

Visit report RHC DassuOn the directions of the DHO Kohistan Upper, Dr. Abu Bakar Coordinator EPI conducted a special mon...
27/05/2026

Visit report RHC Dassu

On the directions of the DHO Kohistan Upper, Dr. Abu Bakar Coordinator EPI conducted a special monitoring visit to RHC Dassu to assess staff attendance and ensure uninterrupted 24/7 service delivery to the community during Eid holidays.
All staff on duty were found present.
All required emergency medicines were available.
Overall service delivery was satisfactory.

پی۔ایم۔یو پروجیکٹ کے تحت فراہم کردہ ادویات، طبی آلات (Equipment) اور دیگر ضروری آرٹیکل آئٹمز آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہست...
22/05/2026

پی۔ایم۔یو پروجیکٹ کے تحت فراہم کردہ ادویات، طبی آلات (Equipment) اور دیگر ضروری آرٹیکل آئٹمز آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان اپر ڈاکٹر روشن ذادہ صاحب اور ڈاکٹر فضل اکبر، کوآرڈینیٹر LHW پروگرام / فوکل پرسن PMU پروجیکٹ کوہستان اپر کی خصوصی نگرانی میں RHC داسو اور BHU سیو کے انچارج صاحبان کے حوالے کیے گئے۔
اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مریضوں کو معیاری علاج معالجہ اور بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔
محکمہ صحت کوہستان اپر عوامی خدمت اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں

مورخہ 21-05-2026 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان اپر ڈاکٹر روشن زادہ صاحب نے   BHU سیو کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر فضل ...
22/05/2026

مورخہ 21-05-2026 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان اپر ڈاکٹر روشن زادہ صاحب نے BHU سیو کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر فضل اکبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام اور فوکل پرسن پرائمری ریویمپنگ پراجیکٹ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صحت مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے اور ڈیوٹی میں مزید بہتری لائی جائے۔
علاقے کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کوہستان اپر اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔

A surprise visit to DHQ Dassu was conducted by Deputy District Health Officer Dr. Taj Muhammad along with Coordinator Pu...
13/05/2026

A surprise visit to DHQ Dassu was conducted by Deputy District Health Officer Dr. Taj Muhammad along with Coordinator Public Health Dr. Abdul Majeed and District Surveillance Officer Dr. Shams.

During the visit, it was observed that a new Medical Superintendent, an orthopaedic surgeon, and a gynaecologist had been hired to strengthen healthcare services at the hospital. All basic laboratory tests were available, and X-ray films had also been purchased to ensure uninterrupted diagnostic services.

The inspection further confirmed the availability of all essential emergency medicines. Painting and renovation work of the hospital was in progress, while dedicated wards for indoor patients had also been established.

The hospital administration was directed to further improve and strengthen healthcare services for the public.

پولیو ورکرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں.گرمی، بارش، حتیٰ کہ سیلاب بھی مگر ان کا عزم کبھی کم نہیں ہوتا۔ وہ ہر رکاو...
09/05/2026

پولیو ورکرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں.گرمی، بارش، حتیٰ کہ سیلاب بھی مگر ان کا عزم کبھی کم نہیں ہوتا۔
وہ ہر رکاوٹ عبور کر کے آپ کے بچے تک پہنچتے ہیں۔
ان کا احترام کریں، ان سے تعاون کریں، اور ہر مہم میں اپنے بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں.

A dengue awareness session was conducted at the DHO office for both male and female staff of the Health Department. The ...
06/05/2026

A dengue awareness session was conducted at the DHO office for both male and female staff of the Health Department. The session was held under the supervision of Coordinator DHIS, Dr. Nosherwan Khan, and was led by Public Health Coordinator Dr. Abdul Majeed. During the session, comprehensive awareness was provided regarding dengue prevention, symptoms, and control measures.
Nosherwan Khan
Abdul Majeed

مورخہ: 4 مئی 2026آج BHU Seo کا آفیشل وزٹ کیا۔ اس دوران حاضری، میڈیسن اسٹور، مریضوں کی دیکھ بھال، EPI، DHIS، لیبر روم، من...
04/05/2026

مورخہ: 4 مئی 2026
آج BHU Seo کا آفیشل وزٹ کیا۔ اس دوران حاضری، میڈیسن اسٹور، مریضوں کی دیکھ بھال، EPI، DHIS، لیبر روم، منی OT، صفائی اور پانی کی سہولت کا جائزہ لیا گیا۔
فوری نوعیت کی خامیوں کو موقع پر ہی درست کروایا جبکہ طویل المدتی بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
مقصد عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ڈاکٹر محمد نوشیروان کوآرڈینیٹر
پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ و ماھر فیملی میڈیسن ۔

📢  کوہستان اپر میں صحت کی سہولیات میں اہم پیش رفت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر کوہستان ڈاکٹر روشن زادہ کی ہدایات پر ایک اہم اق...
03/05/2026

📢 کوہستان اپر میں صحت کی سہولیات میں اہم پیش رفت

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر کوہستان ڈاکٹر روشن زادہ کی ہدایات پر ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں تشخیصی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

ڈاکٹر فضل اکبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لیڈی ھیلتھ ورکرز پروگرام اور فوکل پرسن پرائمری ھیلتھ کیر ریویمپنگ پراجیکٹ کوھستان اپر نے، انجینئر عبداللہ (سپروائزر ٹیکنیکل ٹیم، فرینڈز ٹریڈرز) کے ہمراہ، اور پرائمری ہیلتھ کیئر ریویمپنگ پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے تعاون سے درج ذیل مراکزِ صحت میں پانچ الٹراساؤنڈ مشینیں کامیابی کے ساتھ نصب کر دی گئی ہیں:

🏥 بی ایچ یو جلکوٹ (سب ڈویژن داسو)
🏥 بی ایچ یو رازیکہ (سب ڈویژن سیو)
🏥 بی ایچ یو جشوئی (تحصیل کندیا)
🏥 بی ایچ یو ہربن
🏥 آر ایچ سی شیتیال (تحصیل ہربن بھاشا)

یہ اقدام خصوصاً ماں اور بچے کی صحت، بروقت تشخیص، اور مجموعی طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری لائے گا۔

ہم پُرامید ہیں کہ اس کاوش سے مقامی آبادی کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔

#صحت #اپرکوہستان #خیبرپختونخوا #الحمدللہ

26/04/2026

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات

Address

Dasu, Upper Kohistan, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health department Kohistan Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share