Gill Veterinary Clinic Shorkot

Gill Veterinary Clinic Shorkot ہم ہر طرح کے جانور کا علاج اور آپریشن کرتے ہیں

13/08/2026

Ppr vaccination

13/08/2026

الحمدللہ! لَیٹرل ایبڈومِنل ہرنیا کے آپریشن کے بعد جانور کی کامیاب صحت یابی 🐄
تفصیل
الحمدللہ، لَیٹرل ایبڈومِنل ہرنیا کے کامیاب آپریشن کے بعد جانور صحت یاب ہو گیا۔
سرجری کے بعد مناسب پوسٹ آپریٹو کیئر، ادویات اور مسلسل نگرانی کے نتیجے میں جانور نے اچھی ریکوری کی۔
بروقت تشخیص اور مناسب سرجیکل مینجمنٹ جانور کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Dr. Bilal Gill
Gill Veterinary Clinic, Shorkot Cantt
..

PPR ویکسین دستیاب ہے۔ویکسین لگوانے کے لیے واٹس ایپ پر میسج کریں اور یہ بھی بتائیں کہ کتنے جانوروں کو ویکسین لگوانی ہے۔شک...
08/08/2026

PPR ویکسین دستیاب ہے۔

ویکسین لگوانے کے لیے واٹس ایپ پر میسج کریں اور یہ بھی بتائیں کہ کتنے جانوروں کو ویکسین لگوانی ہے۔

شکریہ
#بکریاں #مویشی #ویکسینیشن

06/08/2026

Life-Saving Surgery After Fetal Death
جانور کے پیٹ میں بچہ مر کر پھول گیا تھا۔
الحمدللہ! آپریشن کے ذریعے مردہ بچے کو نکال کر جانور کی جان بچا لی گئی۔

05/08/2026

Non surgical management of hardware disease

04/08/2026

02/08/2026

زبان کے نیچے یہ سادہ سی سوجن نظر انداز نہ کریں!

یہ رینولا (Ranula) ہے، جو لعابی غدود کی نالی بند ہونے کی وجہ سے بنتی ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور کو کھانے اور چبانے میں شدید دشواری ہو سکتی ہے۔

الحمدللہ کامیاب سرجری کے ذریعے اس مسئلے کا مستقل حل کر دیا گیا۔

📞 بروقت تشخیص اور درست علاج جانور کو غیر ضروری تکلیف سے بچا سکتا ہے۔
#بکری #ویٹرنری #سرجری #لائیوسٹاک

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دنبیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے...❤️2020 کے لاک ڈاؤن کے دن تھے۔ فیلڈ پریکٹس شروع کیے...
01/08/2026

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے...❤️

2020 کے لاک ڈاؤن کے دن تھے۔ فیلڈ پریکٹس شروع کیے ابھی چند ہی مہینے ہوئے تھے۔ ایک آدھ کیس کے بعد میں اور محترم واجد علی، جو اُن دنوں دبئی سے واپس آئے تھے، شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر گھنٹوں بیٹھے رہتے۔ روزگار کے نئے نئے منصوبے بنتے، مستقبل کی بڑی بڑی پیش گوئیاں ہوتیں، کبھی حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلوں پر تبصرہ ہوتا، کبھی معیشت کو سنبھالنے کے مفت مشورے دیے جاتے، اور ہمیں پورا یقین ہوتا تھا کہ اگر کوئی ہم سے پوچھ لے تو آدھے مسئلے وہیں حل ہو جائیں۔ 😄

پھر وقت نے ایسی رفتار پکڑی کہ فرصت کہیں پیچھے رہ گئی۔ آج ہر ایک اپنی ذمہ داریوں میں اس قدر مصروف ہے کہ وہ لمبی بیٹھکیں، بےفکری والی گفتگو اور وہ قہقہے صرف یادوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

آج میرے اس پرانے دوست کی منگنی ہے۔ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری نئی زندگی محبت، سکون، برکت اور بےشمار خوشیوں سے بھر دے۔ آمین ❤️

01/08/2026

سرن (Upward Fixation of Patella) ایک ایسی تکلیف دہ حالت ہے جس میں جانور کا پچھلا پاؤں لاک ہو جاتا ہے اور اسے چلنے پھرنے میں شدید دشواری پیش آتی ہے۔

اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ مسئلہ جانور کے لیے کتنی تکلیف اور اذیت کا باعث بنتا ہے۔

بروقت تشخیص اور ایک سادہ آپریشن کے ذریعے اس مسئلے کا مؤثر علاج ممکن ہے۔ تاخیر نہ کریں، بروقت علاج کروائیں اور اپنے جانور کو غیر ضروری تکلیف سے نجات دلائیں۔

29/07/2026

ناف کا ہرنیا (Umbilical Hernia) ۔

اس کی چند اہم علامات:
✅ ناف کے مقام پر نرم ابھار
✅ دبانے پر ابھار اندر چلا جانا (Reducible swelling)
✅ رونے، کھانسنے یا زور لگانے پر ابھار کا مزید نمایاں ہو جانا

اس ویڈیو میں آپریشن سے پہلے ہرنیا کی تشخیص اور کامیاب سرجری کے بعد بکری کے بچے کا صاف اور ہموار پیٹ ملاحظہ کریں۔
بروقت علاج جانور کو مستقبل کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

Address

Shorkot

Telephone

+923407281924

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gill Veterinary Clinic Shorkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gill Veterinary Clinic Shorkot:

Shortcuts

Share