Hamdard Welfare Foundation Skardu Baltistan رجسٹرڈ

Hamdard Welfare Foundation Skardu Baltistan رجسٹرڈ وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضى
اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جائیں گے۔

18/02/2026

الحمدللہ رب العالمین 🌙✨
آج ہمدردی، اخوت اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قائم ہوئی۔
ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن سکردو بلتستان رجسٹرڈ کے بانی و صدر جناب لیاقت حسین مایار صاحب نے معصوم ظہور عباس کے علاج کے لیے 55,000 روپے کا عطیہ پیش کیا، جو الحمدللہ آج اُن کے گھر والوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ صرف رقم نہیں، بلکہ ایک امید، ایک سہارا اور ایک دعا ہے جو ایک بیمار بچے کی زندگی میں روشنی بن کر پہنچی ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ اس بابرکت مہینے ماہِ رمضان المبارک کے صدقے ظہور عباس کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، اُن کے والدین کو صبرِ جمیل دے اور اُن کی پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دے۔ آمین یا رب العالمین۔
ہم تمام واٹس ایپ گروپ ہمدرد فاؤنڈیشن کے ممبرز کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے لیاقت حسین مایار کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دل کھول کر عطیات جمع کیے اور انسانیت کا حق ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔
ان شاء اللہ، ہماری یہ چھوٹی چھوٹی کوششیں کسی کی زندگی میں بڑی خوشیاں لا سکتی ہیں۔ 🌹
Liaqat Hussain Mayar 🫀

( اعلان غم )(انا للہ وانا الیہ راجعون)انتہائی اظہار افسوس رنج ومحن وحزن  والم کے ساتھ اطلاع دیا جاتا ہے کہ سرپرست اعلی م...
09/02/2026

( اعلان غم )
(انا للہ وانا الیہ راجعون)
انتہائی اظہار افسوس رنج ومحن وحزن والم کے ساتھ اطلاع دیا جاتا ہے کہ سرپرست اعلی محمدیہ ٹرسٹ پاکستان,مجاہد ملت شیخ حسن مہدی کے دست راست وجانشین شیخ غلام حسین کا قضائے الہی سے رحلت کرگئے ہیں.
مرحوم کا جسد خاکی صبح 5:00بجے پنڈی سے روانہ ہوگیا ہے.نماز جنازہ کے وقت بعد میں کیا جائے گا
محمدیہ ٹرسٹ پاکستان(مہدی آباد)

یہ چلاس کے وہ جوان ہے جنہوں نے انسایت کی جان بچانے میں اپنے ساتھ نو بندوں کو لاکر گلگت بلتستان کے زخمیوں کو خون عطیہ کرن...
07/02/2026

یہ چلاس کے وہ جوان ہے جنہوں نے انسایت کی جان بچانے میں اپنے ساتھ نو بندوں کو لاکر گلگت بلتستان کے زخمیوں کو خون عطیہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور مزید قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
#ایڈمن
Liaqat Hussain Mayar

04/12/2025

ایک غریب اور مستحق بہن کی شادی قریب ہے جس کے لیے گھر والے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ شادی کے ضروری اخراجات پورے کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہو پا رہا۔اس سلسلے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حسبِ استطاعت اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی اس بہن کے گھر کو بسانے میں بہت بڑی مدد بن سکتا ہے۔ براہِ کرم دل کھول کر عطیہ کریں اور اس کارِ خیر میں ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن سکردو بلتستان رجسٹرڈ کے ساتھ شامل ہو کر ثوابِ عظیم کے مستحق بنیں۔

ایزی پیسہ۔
Liaqat Hussain
03466700201
بینک میزان
HAMDAR
98660113359971

24/11/2025

اس لیے فرمایا کہ جب صدقہ دیتے ہو 70 بیماریاں 70 بلائیں گھر سے ٹلتی ہیں اج تک مومن کو خمس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں ایا بھائی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں تمہارے مال میں برکت بھی اتی ہے اور شفا بھی اتی ہے یعنی اگر سیرت اہل بیت پہ عمل کیا جائے تو جسم کو بھی شفا ملتی ہے روح کو بھی شفا ملتی ہے۔

22/11/2025

جب ہم اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کو دل کھول کر تقسیم کریں گے، تو اللہ اُن میں بے حساب اضافہ فرما دے گا۔

Address

Skardu
Skardu
SKARDU

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Welfare Foundation Skardu Baltistan رجسٹرڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share