27/08/2026
کینسر سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے حوالے سے آگاہی سیمینار
سکردو: ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکردو کے زیرِ اہتمام محکمہ صحت سکردو کے تعاون سے کینسر سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور عوامی صحت کے مؤثر اقدامات کے موضوع پر ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر سکردو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو ڈاکٹر اشرف کریمی اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ خوراک، محکمہ پی ایچ ای (PHE) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان، ڈاکٹر حضرات، پیرا میڈیکل اسٹاف، علماء کرام، صحافی حضرات، سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو، محکمہ خوراک کے نمائندے، ایکسین پی ایچ ای، کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کاظم صاحب اور قاسم نسیم صاحب نے بھی خطاب کیا اور کینسر سے بچاؤ، صحت مند ماحول، معیاری و محفوظ خوراک، صاف پانی اور عوامی صحت کے تحفظ کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو، محکمہ صحت کے ڈاکٹر حضرات اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کینسر کی مختلف اقسام، اسباب، ابتدائی علامات، احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے صحت مند غذا، صاف پانی، باقاعدہ طبی معائنہ اور ابتدائی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی مشورہ لینے پر زور دیا۔
آخر میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاظم صاحب نے تمام شرکائے سیمینار کا شکریہ ادا کیا۔