well baby clinic

well baby clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from well baby clinic, Medical and health, Sukkur.

25/04/2026

بچوں میں دورے یا جھٹکے پڑنا ایک بہت عام مسئلہ ہے، اور اسی وجہ سے والدین اکثر شدید پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ میں آج خاص طور پر والدین کے ساتھ ایک نہایت اہم نکتے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب کو فائدہ ہو۔ جزاک اللہ۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر ڈاکٹر خود آنکھوں سے بچے کے دورے نہ دیکھ سکے تو مرگی یا جھٹکوں کی درست تشخیص کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ کوئی ایک ایسا ٹیسٹ موجود نہیں جو سو فیصد یہ ثابت کر دے کہ بچے کو واقعی مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ اکثر اوقات والدین جس چیز کو دورہ سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ حقیقت میں دورہ نہیں ہوتا بلکہ کوئی اور مسئلہ ہو سکتا ہے۔
ای ای جی ایک اہم ٹیسٹ ہے جو ہم عموماً کرواتے ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اگر بچے کو واقعی مرگی ہو تب بھی ای ای جی نارمل آ سکتا ہے۔ اسی لیے صرف ٹیسٹ پر انحصار کرنا کافی نہیں ہوتا۔ سب سے زیادہ اہم چیز دورے کی مکمل تفصیل جاننا اور اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنا ہے۔
آج کے دور میں تقریباً ہر شخص کے پاس کیمرے والا موبائل فون موجود ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی بچے کو جھٹکے لگیں تو ایک فرد بچے کو محفوظ طریقے سے سنبھالے اور دوسرا شخص کوشش کرے کہ اس دورے کی ویڈیو موبائل پر ریکارڈ کر لے۔ یہ ویڈیو تشخیص کے لیے انتہائی قیمتی ثابت ہوتی ہے۔
دوروں کی درست قسم جاننا بہت ضروری ہے، کیونکہ مختلف قسم کے دوروں کے لیے مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر بچے کو مرگی نہ ہو اور صرف اندازے کی بنیاد پر مرگی کی دوا شروع کر دی جائے تو اس کے دیرپا اثرات ہو سکتے ہیں۔ ان میں روزانہ دوا دینا، دوا کا مسلسل بندوبست، دواؤں کے ممکنہ مضر اثرات، معاشرتی دباؤ، والدین کی مسلسل ذہنی پریشانی، اور بچے کی روزمرہ زندگی اور روٹین کا متاثر ہونا شامل ہے۔
اسی لیے ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ مرگی یا جھٹکوں کی درست تشخیص بہت ضروری ہے، اور اس میں والدین کی بنائی گئی ویڈیو ہماری بہت بڑی مدد کر سکتی ہے۔ بروقت اور درست تشخیص سے نہ صرف غیر ضروری دواؤں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ بچے کی زندگی کو بھی نارمل رکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر ارشد محمود
کنسلٹنٹ
چائلڈ نیورولوجسٹ
ایگزیکٹو کلینک، فاطمہ میموریل ہسپتال، لاہور

25/04/2026
30/12/2025

اگر آپ ایک چیک بُک کے لیے مہینوں انتظار کر سکتے ہیں...
اگر نئی گاڑی کی مکمل قیمت ادا کر کے بھی اس کی ڈیلیوری کے لیے صبر سے مہینے گزار دیتے ہیں...
اگر آپ شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ویزا کی درخواست دے کر ہفتوں بے چینی سے اس کے مکمل ہونے کا انتظار کرتے ہیں...
اور اگر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ٹوکن لے کر خاموشی سے باری کا انتظار کر سکتے ہیں...

تو پھر اسپتال کے آؤٹ ڈور میں، جہاں روزانہ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مریض آتے ہیں،
وہاں صبر سے اپنی باری کا انتظار کرنا ذلت نہیں، شعور اور تہذیب کی علامت ہے۔

ھم ڈاکٹرز ہر مریض کو وقت دینا چاہتے ہیں سننا چاہتے ہیں، مگر ہمارے ہاتھ بھی محدود ہیں اور وقت بھی۔ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایک ایک فرد کو اس کا حق ملے۔

مگر جب کوئی سفارش سے، جان پہچان سے یا غصے سے نظام توڑتا ہے، تو وہ کسی ایسے مریض کا حق چھین لیتا ہے جو خاموشی سے، عزت کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔

اسپتال کا بیڈ، آپریشن کی تاریخ، یا ڈاکٹر کا وقت — یہ سب کسی کی زندگی کا سوال بن سکتے ہیں۔
انہیں "سہولت" نہ سمجھیں، یہ "امانت" ہیں۔

خدارا، اسپتالوں میں بھی وہی صبر اور شعور دکھائیے جو آپ بینک، شو روم یا امیگریشن آفس میں دکھاتے ہیں۔

شاید میری یہ بات آپ کے دل میں اُتر جائے۔۔۔۔۔۔۔

Address

Sukkur

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:05 - 22:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923173340296

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when well baby clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to well baby clinic:

Shortcuts

Share