31/05/2026
شکر الحمد للہ!
آج باجا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جنازگاہ میں 12 پنکھے نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ ایک مزید پنکھا تبدیل کرکے لگایا جائے گا۔
فی الحال جنازگاہ کے لیے بجلی کے بندوبست کے سلسلے میں سعید کاکا سے درخواست کی گئی ہے، جنہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اسی طرح سلیمان صاحب سے جنازگاہ کے لیے مستقل بجلی میٹر کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔
مزید برآں جنازگاہ میں بلب ہولڈرز کی مرمت کر دی گئی ہے اور گرلز پر کیلیں بھی لگا دی گئی ہیں، تاہم موجودہ انتظام ابھی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہے۔ جنازگاہ کے برآمدے کا دروازہ نہ ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے مسائل موجود ہیں، اس لیے دروازے کے انتظام کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ جنازگاہ کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔