Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat

Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat, Medical and health, Saidu Sharif Swat, Swat.

08/09/2026
08/09/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کیٹیگری A، سیدو شریف سوات کا درجہ حاصل کرنے پر اہلِ سوات کو دلی مبارکباد۔ 🎉
یہ عوامِ سوات کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ فخر پیش رفت ہے۔
مبارک ہو سوات!

02/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نور خان، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے ماموں محترم وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 2 ستمبر 2026، بوقت دوپہر 2:00 بجے، گاؤں کبل، سوات میں ادا کی جائے گی۔

تمام دوست احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین۔

20/08/2026

انصاف پیرامیڈیکس فورم کے صدر طارق خان نے کمشنر آفس میں وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے سامنے مرکزی ہسپتال اور ٹراما سینٹر کو ڈی ایچ کیو کیٹیگری اے ہسپتال کا حصہ بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

طارق خان نے موقف اختیار کیا کہ تحصیل بابوزئی ملاکنڈ ڈویژن کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی تحصیل ہے، لیکن یہاں ڈی ایچ کیو یا مکمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام کے ساتھ یہ بڑی زیادتی ہوگی کہ اتنی بڑی آبادی کے لیے ایک بڑا ڈی ایچ کیو کیٹیگری ہسپتال موجود نہ ہو۔

انہوں نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہوئے مرکزی ہسپتال اور ٹراما سینٹر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا حصہ بنانے پر زور دیا۔

بعدازاں وزیرِ صحت نے واضح کیا کہ مرکزی ہسپتال اور کیجولٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا حصہ ہوں گے۔

دورۂ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دوران وزیرِ صحت کو مرکزی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا، جبکہ ہسپتال کو مزید وسعت دینے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

14/08/2026

یومِ آزادی 🇵🇰
انصاف پیرا میڈکس فورم، سیدو ٹیچنگ ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی مبارک۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ 🇵🇰
پاکستان زندہ باد!

08/08/2026

انصاف پیرامیڈیکس فورم کی خصوصی ویڈیو
ہیلتھ سیکرٹریٹ میں ہیلتھ منسٹر، ڈیڈیک چیئرمین اختر خان ایڈووکیٹ اور بی او جی، ایم ٹی آئی کے ساتھ اہم ملاقات کی ایک جھلک۔

سیکرٹری ہیلتھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، ڈیڈیک چیئرمین آختر خان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر امان اللہ چیئرمین بی او جی-ایم ٹی آئی، بیرسٹ...
08/08/2026

سیکرٹری ہیلتھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، ڈیڈیک چیئرمین آختر خان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر امان اللہ چیئرمین بی او جی-ایم ٹی آئی، بیرسٹر عدنان خان ممبر بی او جی، صدر انصاف پیرامیڈیکس فورم و انچارج کیجولٹی طارق خان بمعہ کابینہ، ڈاکٹر انور علی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم، ڈاکٹر نبی جان آفریدی، اور سیدو ہسپتال ایڈمنسٹریشن آج سیکرٹری ہیلتھ کے آفس میں میٹنگ شیڈول تھا۔ میٹنگ کا پہلا راؤنڈ ان آفیشل تھا۔
میٹنگ میں ہیلتھ منسٹر خلیق الرحمان اور سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ ایم ٹی آئی اور ڈی ایچ کیو کے معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ سوات ہسپتال کا دورہ کریں گے۔ اس میٹنگ میں سیدو ہسپتال کے دوسرے یونین کے نمائندے تقریباً 90 فیصد میٹنگ مکمل ہونے کے بعد شامل ہوئے۔
میٹنگ کے اختتام کے بعد جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔
نماز کے بعد آفیشل نوٹیفائیڈ میٹنگ میں ایم ایس بمعہ ہسپتال ایڈمنسٹریشن اور صدر انصاف پیرامیڈیکس فورم طارق خان کے ساتھ ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ کی دوبارہ میٹنگ ہوئی۔ بریفنگ کے لیے پروپوزل تیار کرنے کے حوالے سے ایم ایس صاحب کو ضروری ڈائریکشن دی گئی۔
انشاء اللہ یہ مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا.

گریڈ 17 میں سرجیکل ٹیکنالوجسٹ کے عہدے پر ترقی مبارک ہو، عبید اللہ صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور خدمتِ ...
24/07/2026

گریڈ 17 میں سرجیکل ٹیکنالوجسٹ کے عہدے پر ترقی مبارک ہو، عبید اللہ صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Saidu Sharif Swat
Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share