ILAJ SAB KE LIYE

ILAJ SAB  KE  LIYE My Page is safe and better Health for you

عذزیز دوستو  السلام علیکم   پیش خدمت ھے ایک لطیف و لذیذ پھل  انگور  کے متعلق معلومات  خواص  و  نسخہ جات انگور کا شمار بھ...
02/08/2026

عذزیز دوستو السلام علیکم پیش خدمت ھے ایک لطیف و لذیذ پھل انگور کے متعلق معلومات خواص و نسخہ جات

انگور کا شمار بھی قدیم ترین پھلوں میں کیا جاتا ھے جسے اسپین کے لوگوں نے تلاش کرکے 300 سال قبل امریکہ میں متعارف کروایا
انگور کا شمار قدرت کی بے مثال نعمتوں میں کیا جاتا ھے انگور کی تین بنیادی خصوصیات ایسی ھیں کہ سواے انارکے دوسرے پھلوں میں اسکی نظیر نہیں ملتی
کثیر الغذا ھے
ذود ھضم ھے
خون صالح پیدا کرتا ھے
اسکے علاوہ
چہرے کے رنگ کو نکھارتا ھے
جسم کو فربہ کرتا ھے
اعصاب کوتقویت دیتا ھے
جسم میں فولاد کی کمی کو پورا کرتا ھے
اسمیں کیلشیم فاسفورس پروٹین حیاتین نشاستہ وافر مقدار میں موجود ھوتا ھے
پاکستان میں سندر خانی انگور کو سب سے عمدہ قسم تسلیم کیا جاتا ھے جو اپنے شیریں ذایقہ اور رسیلے پن کی وجہ سے مشہورھے بہت سے لوگ صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ھیں انہیں چاھییےکہ وہ ناشتہ کے بجاے انگورکھایں
انگور جسم کو خراب مادوں سےپاک رکھنےاور صاف خون پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ھوتی ھے انگور کااستعمال آنتوں کے فعل کو چستی عطا کرتا ھے قبض ختم ھوتا ھے گردوں کو بھی قوت بخشتا ھے جس سے پیشاب کھل کر اتا ھے پتھریاں بھی نکل جاتی ھیں اسمیں کیلشیم کی کافی مقدار کی موجودگی سے دانت اور ھڈیایں مضبوط ھوتی ھیں
گھبراہٹ اور امراض قب میں مبتلا افراد کو حکما۶ یہ مشورہ دیتے ھیں کہ وہ گلاب کےعرق میں رات بھر بھگوے ھوےانگور صبح ایک ایک دانہ کرکے خوب چباکر کھایں اگر انگور کا موسم نہ ھوتو یہ کام کشمش سے بھی لیا جاسکتا ھے جن افراد کو وزن میں اضافے طاقت دماغ و نگاہ کی قوت بڑھانا مقصود ھوتو وہ کشمش اور بادام ملاکر کھایں
یعنی گیارہ کشمش اور گیارہ بادام پانی میں بھگوکر بادام کا چھلکا اتارکر نہار منہ اسکا استعمال بہت مفید ھوتا ھے
زیابیطس کے مریض انگور اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر نہ کھایں
جن لوگوں کی ایک سے زاید بیویاں ھوں تو وہ نہایت خاموشی سے یہ نسخہ استعمال کریں اور رب ذوالجلال کا شکر ادا کریں
ھوالشافی
انگور کا رس ادھا کلو
سفید پیاز کا رس ایک پاو
ادرک کا رس ایک پاو
شھد ایک کلو
ان سب کو اسٹیل کے برتن میں ڈال کر اتنا پکایں کہ تمام رس خشک ھوکر صرف شھد باقی رھے اسکو شیشے کے مرتبان میں رکھیں ایک ایک چمچ دودھ سے
حکیم عبدالعزیز ٹنڈواد

11/07/2026
11/07/2026

عزیزدوستو السلام علیکم پیش خدمت ھے ھم سب کے پسندیدہ لزیز شیریں مہکتے ھوے خوبصورت و دلکش پھل آم کے متعلق مفید و لذت بھری معلومات

جس طرح پھولوں میں گلاب کا پھول بادشاہ ھوتا ھے اسی طرح پھلوں میں ام کو تمام پھلوں میں برتری حاصل ھے
غالب و اقبال نے بھی کیا خوب کہا تھا کہ
آم میٹھے ھوں اور بہت سارے ھوں
شیریں ام چونسا ھو یا سرولی انکی خوشبو ھی متوالا کردیتی ھے اگر اس موسم میں پیاس اور گرمی زیادہ لگتی ھے تو ایسے میں کیری یعنی کچے ام کا شربت گرمی کے اثرات کا توڑ ھے
آم قدرت کا عطا کردہ ایسا منفرد اور باکمال پھل ھے جس میں لذت کیساتھ دوا اور شفا بھی موجود ھے وٹامنز کیساتھ ساتھ فایبر اور نشاستہ نظام ہضم کو درست رکھتا ھے اور یہ قبضے کشابھی ھے دبلے پتلے بچوں کے لیے قدرت کا ٹانک ھے ذیابیطس یعنی شوگر کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے آم کھایں
اپ کو یہ جانکر حیرت ھوگی کہ پاک بھارت میں ام کی 450 سے زیادہ اقسام موجودھیں تاھم یہ الگ بات ھے کہ چند اقسام کو انتھای مقبولیت حاصل ھے آم خون پیدا ھی صاف بھی کرتا ھے معدہ اور انتوں کو قوی کرتا ھے اسکے استعمال سے خشکی ختم ھوجاتی ھے گردے اور مثانے کے افعال میں بہتری اتی ھے نیز مردمی قوت میں بے حد اضافہ ھوتا ھے یہ بھوک لکاتا اور رنگت کو نکھارتا ھے پیشاب آور ھے دل کی تیز دھڑکن کو معمول پر رکھتا ھے جسم میں خون کی کمی کے باعث چہرہ ذرد ھو تو میٹھے ام کھا کر اوپرماحول سے دودھ کی لسی پی لیں اس سے وزن میں بھی اضافہ ھوکا خون خوب بنے گا کچے ام ام یعنی کیری سے اچار چٹنی مربے تو تیار ھوتے ھیں لیکن یہ صفرا کی زیادتی متلی قے اور پیاس دوران کرنے میں بھی مددگار رھے
یعنی کیری کا شربت لو لگنے سے بھی بچاتا ھے اموں کے لیے ضروری ھے کہ کھانے سے پہلے انھیں تین چار گھنٹے ٹھنڈے پانی میں ٹھنڈا کرلیا جاے حکیم عبدالعزیز ٹنڈوادم

السلام علیکمدوستو پیش خدمت ھے موسم گرما میں گرم مزاج والے افراد کے لیے ایک ایسا بے مثال نسخہ کہ جسے استعمال کرنے کے بعد....
30/06/2026

السلام علیکم
دوستو پیش خدمت ھے موسم گرما میں گرم مزاج والے افراد کے لیے ایک ایسا بے مثال نسخہ کہ جسے استعمال کرنے کے بعد. مثانہ معدہ جگر کی گرمی. سرعت انزال. جریان کثرت اح**ام. . کمزوری شرمندگی وغیرہ بالکل ختم ھوجایینگی ھاتھ پاؤں کا جلنا. جسم میں حدت۔ وغیرہ سب دور جائینگے
ھوالشافی
سفید موصلی 50 گرام
گوند کتیرا 50گرام
ثعلب مصری 30گرام
ثعلب پنجہ 30گرام
چھوٹی الایچی 30گرام
مصری 80گرام
سب دواؤں کو الگ الگ کوٹ چھان کر ملاکر رکھین
روزانہ صبح خالی پیٹ ادھا پاؤ یا ایک پاؤ تازہ دھی میں دو چمچ ملاکر پھینٹ کر کھالیں یا تازہ دودھ مین ملاکر لسی کی طرح بناکر پی لیں اسی طرح شام کو خالی پیٹ استعمال کرنا ھے
ان شاء اللہ کچھ ھی دنوں میں توقع سے بڑھ کر فایدے ھونگے
دعاؤں کا طالب
حکیم عبدالعزیز
نیو کراچی
سندھی ھوٹل
03103138758

22/06/2026

السلم علیکم دوستو
أج اپ کے لیے گرمی کی شدت تپتی ھوی دوپہر اور حبس ذدہ راتوں کی بے قراری کو سکون و راحت دینے کے لیے ایک مثال شربت کا نسخہ پیش خدمت ھے جو. فواید مین بھی بے مثال ھے
ھوالشافی
گل نیلو فر
گل گلاب خشک
عناب ایرانی
ابریشم مقرض
ھر ایک 50. .50 گرام
چھوٹی الایچی 30گرام
اصلی صندل کا برادہ 30گرام
منڈی 30گرام
رات۔کو تمام دواوں کو ساڑھے تین کلو تیژ گرم پانی میں بھگودین. صندل کو پوٹلی مین باندھ کر ڈالنا ھے
صبح کو سب کو باریک کپڑے مین چھان لین اور برتن مین ڈال کر اگ پر رکھین. جب پانی گرم ھوجاے تو ایک پاو لیکوڈ گلو کوز ڈال دین اور پھر جار 4کلو چینی ڈال کر چمچہ چلاتے رھین جب ابال اجاۓ تو. اس مین ادھا لیموں نچوڑ دیں چھلنی سے میل اتارتے رھیں. پھر. سرخ رنگ حسب ضرورت ڈال کر نیچے اتارلین
ٹھنڈا ھونے پر. بوتلوں میں بھرلیں
ٹھنڈ ے پانی میں. دودھ مین لسی مین. فروٹ جوس مین ملاکر پئیں
حکیم عبدالعزیز
نیو کراچی
سندھی ھوٹل
03103138758

04/04/2026

عزیز دوستو السلام علیکم
پیش خدمت ھے. موٹاپہ جسم کی زاید چربی کولیسٹرول کو ختم کرنے کا بہترین اسان نسخہ
ھوالشافی
ایک گلاس ابلتے ھوے پانی مین باریک کٹی ھوی
ادرک
دارچینی کا ٹکڑا
7عدد کالی مرچ
ایک چمچ سفید زیرہ
ایک چٹکی اجواین
ڈال کر صرف پانچ منٹ مزید ابالین. پھر چھان کر کچھ دیر رکھین. اور ادھا لیمون کا رس نچوڑکر پی لین یہ قہوہ صبح اور شام کو بناکر پینا ھے بغیر کسی نقصان کے موٹاپہ زاید چربی کولیسٹرول کو ختم کرکے اپ کو سمارٹ اور دلکش شخصیت کا مالک بنادے گا
ھمارے نارتھ کراچی سندھی ھوٹل مین واقع مطب مین
ڈپریشن بے خوابی خوف بے چینی. . معدہ کے امراض چگر کی کمزوری خون کی کمی. جسم کا دبلا پن موٹاپہ. جوڑون کادرد یورک ایسڈ دل کے بند والو بالون کے تمام تر مسایل مردانہ زنانہ بانجھ پن یعنی بے اولادی کا قدرت کی عطا کردہ شاھکار جڑی بوٹیون سے تیار کردہ خالص مرکبات سے کیا جاتا ھے
کینس اور دیگر لاعلاج امراض کا قران کریم سے روحانی علاج کیا جاتا ھے . . .
رابطہ کے لیے
حکیم عبدالعزیز
نارتھ کراچی
سندھی ھوٹل
03103138758
ہاٹس ایپ

طب اسلامی کا ایک منفرد بے مثال  شاھکار عصر حاضر  کی اذیت ناک پریشان کن  بیماریوں مالیخولیا   ڈپریشن   بے سکونی  بے خوابی...
24/03/2026

طب اسلامی کا ایک منفرد بے مثال شاھکار
عصر حاضر کی اذیت ناک پریشان کن بیماریوں
مالیخولیا ڈپریشن بے سکونی بے خوابی ھای بلڈپریشر خوف وسوسے گھبراھٹ بے چینی بے مقصد بے بنیاد خیالات تفکرات غم و غصہ مایوسی خود کلامی قوت اعتماد قوت ارادی قوت فیصلہ کی کمی انجانے خطرات طبیعت میں وھم تنہای پسندی کے جذبات پیدا ھوجانا قوت مردمی و رغبت کا ختم ھوجانا وغیرہ کے لیے
نہایت لطیف و نفیس جواہرات ونباتات ومعطر عرقیات کا نہایت خوشذایقہ مرکب
معجون مفرح جسم و جاں

تیار کرلیا ھے ان شا۶ اللہ اسکے استعمال سے اپ اللہ رب العزت کا شکر اور طب اسلامی کا شکریہ ادا کرینگے
اس مفرح جسم وجاں مرکب کے حصول کے لیے رابطہ کیجیے
حکیم عبدالعزیز ٹنڈوادم
+923103138758 واٹس اپ و کال نمبر

یورک ایسڈ یورک ایسڈ دراصل ہمارے جسم میں موجود ایک تیزابی مادہ ہے۔ عام حالات میں یہ خاموشی سے اپنا کام کرتا رہتا ہے، مگر ...
18/03/2026

یورک ایسڈ

یورک ایسڈ دراصل ہمارے جسم میں موجود ایک تیزابی مادہ ہے۔ عام حالات میں یہ خاموشی سے اپنا کام کرتا رہتا ہے، مگر جب اس کی مقدار زیادہ ہو جائے تو پھر جسم میں ایسے شور مچاتا ہے جیسے کسی محلے میں اچانک بارش کے بعد مینڈک نکل آئیں۔

یورک ایسڈ بنتا کیوں ہے؟
ہماری کچھ پسندیدہ غذائیں — جیسے گوشت، کھٹی چیزیں اور گہری سبز سبزیاں — جسم میں پیورین پیدا کرتی ہیں۔ یہی پیورین آگے جا کر یورک ایسڈ میں بدل جاتا ہے۔

اوپر سے اگر ورزش سے دوستی نہ ہو، محنت سے دوری ہو، یا گردے تھوڑے ناراض ہوں تو یورک ایسڈ کو موقع مل جاتا ہے کہ وہ جسم میں اپنی حکومت قائم کر لے۔

جب یورک ایسڈ بڑھ جائے
پھر کیا ہوتا ہے؟
جوڑوں میں درد، خاص طور پر پاؤں، گھٹنوں، ایڑیوں، ہاتھوں اور انگلیوں کے جوڑ ایسے احتجاج کرتے ہیں جیسے انہیں اچانک زیادہ کام پر لگا دیا گیا ہو۔

سوجن، جلن اور گرمی بھی ساتھ آ جاتی ہے، اور آدمی سوچتا رہ جاتا ہے کہ یہ مصیبت آئی کہاں سے۔

پانی — یورک ایسڈ کا سب سے بڑا دشمن
چونکہ یورک ایسڈ پانی میں حل ہو جاتا ہے، اس لئے ڈاکٹر اور حکیم دونوں یہی کہتے ہیں:

“بھائی! پانی زیادہ پیو، تاکہ یہ مہمان آرام سے رخصت ہو جائے۔”
اسی لئے اکثر دوائیں بھی ایسی دی جاتی ہیں جو پیشاب زیادہ لاتی ہیں، تاکہ یورک ایسڈ جسم سے نکلتا رہے اور جسم پانی کی کمی کا شکار نہ ہو۔

جوشاندہ (ھوالشافی)
اگر آپ کو دیسی ٹوٹکے پسند ہیں تو یہ جوشاندہ بھی آزمایا جا سکتا ہے:

اجزاء:
چھوٹی سبز الائچی: 6 عدد
تازہ پودینہ کے پتے: 16
کٹا ہوا ادرک: تقریباً 1 تولہ
سونف: 1 چھوٹا چمچ

بنانے کا طریقہ:
ان سب کو 8 کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ 6 کپ رہ جائیں۔
پھر صبح، دوپہر اور شام کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔
یہ دو دن کی خوراک ہے، اور اسے 2 سے 3 ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اکثر لوگوں کو ایک مہینے میں ہی فرق محسوس ہونے لگتا ہے۔
پرہیز (یہاں ذرا دل پر قابو رکھنا ہوگا 😅)
یورک ایسڈ میں کچھ چیزوں سے دوری بہتر ہے، جیسے:

ہر قسم کا گوشت
پالک
اچار
گرم مصالحے
ٹماٹر
انڈے
چنے کی دال

کیونکہ پرانے لوگوں کی بات سچ ہے:
“پرہیز علاج سے بہتر ہوتا ہے۔”
والسلام
حکیم عبدالعزیز

السلام علیکم صرف دو جڑی بوٹیوں کا حیرت انگیز  شفا بخش کارنامہ جی ھاں یہ تمام خوبیاں فواید قدرت کی عطا کردہ  دو شاھکار بو...
16/03/2026

السلام علیکم
صرف دو جڑی بوٹیوں کا حیرت انگیز شفا بخش کارنامہ
جی ھاں یہ تمام خوبیاں فواید قدرت کی عطا کردہ دو شاھکار بوٹیوں کا کمال ھے

پوری رات بھرپور نیند لینے کے باوجود بھی جسم سے تھکن بے سکونی دور نہیں ھوتی
اعصابی کمزوری محسوس ھونا
یادداشت کا کمزور ھونا
طبیعت کا بوجھل رھنا.
چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ أنا
کام کاج کرنے کو دل نہ چاھنا
خاص طورپر شوگر. یعنی ذیابیطس. کے مریضوں کو شوگر کی وجہ سے ھر قسم کی جسمانی و اعصابی کمزوری محسوس ھونا

ان تمام علامات کے لیے یہ دو بوٹیاں. بہت ھی موثر و مجرب ھین
ھوالشافی
اسگندھ ناگوری عمدہ قسم 50گرام
سفید موصلی 50گرام

دونوں کا باریک سفوف کرکے شیشہ کے جار وغیرہ میں محفوظ رکھین. .
رات کو سونے سے پہلے ایک چاے والا چمچ بھر کر کھالیں اوپر سے ایک پیالا. . گلاس نیمگرم دودھ پی لیں
چاھین تو. صبح ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد بھی ایک چمچ استعمال کرسکتے ھیں
اس دوا کو مرد و. خواتین یکساں طورپر استعمال کرسکٹے ھیں.

جوڑوں کے درد. کمر درد وغیرہ کے لیے بھی. بہترین. مقوی ٹانک ھے
حکیم عبدالعزیز

Address

Tando Adam

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ILAJ SAB KE LIYE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share