29/05/2026
نظام ہضم کیلئے ایک زبردست نسخہ
کھانا ہضم نہیں ہوتا کھانے کے بعد گیس ہوجاتی ہو پیٹ میں معدہ میں یا سانس کی نالی میں جلن ہوتی ہے ہو قبض رہتی ہو یہ نسخہ معدہ کے تقریبا تمام امراض میں بہت مفید ہے۔
ھوالشافی!:
میتھرے 20 گرام،
سونف 20 گرام
کلونجی 20 گرام،
اجوائن دیسی 20 گرام،
زیرہ سفید 20 گرام،
چھلکا اسپغول 20 گرام،
پودینہ خشک 20 گرام،
تخم بالنگو 10 گرام
دھنیا خشک 10 گرام
ست پودینہ ایک گرام
ترکیب تیاری :
تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر چھلکا اسپغول ثابت ہی ملا لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں۔
مقدار خوراک :!
ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں ایک ہفتہ میں معدہ کے تمام امراض سے چھٹکارہ مل جائے گا۔