08/07/2026
🌿 الحمدللہ! آپ سب کے لیے ایک خوشخبری 🌿
السلام علیکم!
چند دن پہلے ہم نے اطلاع دی تھی کہ فریش بیل فروٹ کا سیزن اپنے اختتام پر ہے اور یہ آخری موقع ہے آرڈر بک کروانے کا۔
لیکن قدرت کے فیصلے واقعی نرالے ہوتے ہیں۔
درخت پر شہد کی مکھیوں نے اپنا ڈیرہ بنا لیا، جس کی وجہ سے فروٹ کو معمول کے مطابق اتارا نہیں جا سکا۔ یوں قدرتی طور پر ہارویسٹ میں چند دن کی تاخیر ہو گئی، اور اسی کے ساتھ تازہ بیل فروٹ کی دستیابی بھی تقریباً ایک ہفتہ مزید بڑھ گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی دنوں کئی دوستوں کے پیغامات بھی موصول ہوئے کہ اگر ممکن ہو تو فروٹ کی دستیابی چند دن اور بڑھا دی جائے تاکہ وہ بھی اپنا آرڈر کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات بنا دیے کہ قدرت کا فیصلہ اور آپ سب کی خواہش، دونوں ایک ساتھ پوری ہو گئیں۔ الحمدللہ!
اس لیے جن دوستوں نے ابھی تک اپنا آرڈر کنفرم نہیں کروایا، اُن کے لیے یہ ایک آخری سنہری موقع ہے۔ ان شاء اللہ آنے والے ہفتے (ہفتہ/پیر) تک تازہ بیل فروٹ دستیاب رہے گا، جس کے بعد اس سیزن کا اختتام ہو جائے گا۔
اگر آپ آرڈر کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم جلد از جلد رابطہ کریں تاکہ دستیاب فروٹ کے مطابق آپ کا آرڈر بروقت کنفرم کیا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے اعتماد، محبت اور تعاون کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
Regards,
Muhammad Hamza
Bael Fruit Wonders 🌿