Pakistan Nurses Rights Association

Pakistan Nurses Rights Association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Nurses Rights Association, Pakistan, Swabi.

Pakistan Nurses Rights Association (PNRA) is a non-governmental, non-political, and non-profit organization working to protect nurses' rights, promote professional growth, and improve the status of the nursing profession across Pakistan.

ایک نرس کی تنخواہ صرف 60 ہزار روپے—کیا یہ انصاف ہے؟نرس بننا صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ برسوں کی تعلیم، تربیت، ذمہ داری اور...
11/08/2026

ایک نرس کی تنخواہ صرف 60 ہزار روپے—کیا یہ انصاف ہے؟

نرس بننا صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ برسوں کی تعلیم، تربیت، ذمہ داری اور قربانی کا نام ہے۔ نرسزز دن رات مریضوں کی دیکھ بھال کرتیں ہیں، ایمرجنسی میں فوری فیصلے کرتیں ہیں اور مریض کی زندگی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں۔

آج کی مہنگائی میں 60 ہزار روپے تنخواہ ایک تربیت یافتہ ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی محنت اور ذمہ داریوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

نرسزز کو صرف ملازم نہیں بلکہ باوقار اور تربیت یافتہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سمجھا جائے، اور ان کی تنخواہیں تعلیم، تجربے، ذمہ داری اور مہنگائی کے مطابق مقرر کی جائیں۔

نرسزز کا حق — نرسزز کی عزت — نرسز کا محفوظ مستقبل۔

✊ خاموشی نہیں، اتحاد ضروری ہے۔

RN Anila
Member (PNRA)

آج یہ ویڈیو دیکھ کر دل بہت دکھی ہواآج بھی ہمارے نرسزز کو ایسا آزاد، محفوظ اور باعزت ماحول نہیں دیا گیا جہاں وہ سکون اور ...
10/08/2026

آج یہ ویڈیو دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا

آج بھی ہمارے نرسزز کو ایسا آزاد، محفوظ اور باعزت ماحول نہیں دیا گیا جہاں وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ایسے مسائل صرف ایک ہسپتال تک محدود نہیں، بلکہ مختلف ہسپتالوں میں نرسزز کو مختلف قسم کے دباؤ، بدسلوکی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نرسزز ہمارے معاشرے اور صحت کے نظام کا ایک انتہائی اہم حصہ ہیں۔ خصوصاً خواتین نرسزز ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمت کرتی ہیں، ان کی پرائیویسی کا خیال رکھتی ہیں اور ایسے شعبوں میں بھی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں جہاں خواتین مریضوں کے لیے خاتون نرس کی موجودگی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ جو نرس دوسروں کی عزت، پرائیویسی اور زندگی کی حفاظت کرتی ہے، کیا اسے خود عزت اور تحفظ نہیں ملنا چاہیے؟

یہی وجہ ہے کہ بہت سے والدین آج بھی اپنی بیٹیوں کو نرسنگ میں بھیجنے سے ہچکچاتے ہیں۔ ہمیں نرسنگ پروفیشن کو بدنام نہیں کرنا، بلکہ اس نظام کو تبدیل کرنا ہے جو نرسز کو غیر محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔

ہمیں ایسا نظام چاہیے ، جہاں نرس کو عزت ملے، نرس کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ہراسانی کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی ہو، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ کیئر ورکرز ایک دوسرے کا احترام کریں ، خواتین نرسزز کو باعزت اور محفوظ ماحول میں کام کرنے کا حق ملے

اب وقت صرف خاموش رہنے کا نہیں، بلکہ اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے آواز اٹھانے کا ہے۔

نرسزز کی عزت، تحفظ اور وقار—صحت کے بہتر نظام کی بنیاد ہے۔

‏Abdul baseer
‏Founder & Chairman
‏Pakistan Nurses Rights Association
‏(PNRA)

دل چیر دینے والا منظر...سوات کے المناک حملے کے بعد سامنے آنے والا یہ منظر ہر آنکھ کو اشکبار کر دیتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے ...
03/08/2026

دل چیر دینے والا منظر...

سوات کے المناک حملے کے بعد سامنے آنے والا یہ منظر ہر آنکھ کو اشکبار کر دیتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک شہید کے موبائل پر اس کی والدہ کی کال آ رہی تھی، مگر ماں کو کیا خبر تھی کہ جس بیٹے کی آواز سننے کی امید تھی، وہ اب ہمیشہ کے لیے خاموش ہو چکا ہے اور اپنے گھر جنازے کی صورت واپس لوٹے گا۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

پاکستان نرسزز رائٹس ایسوسی ایشن (PNRA) کی جانب سے سوات کے تمام ممبران سے اپیل ہے کہ اگر ممکن ہو تو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے لیے خون عطیہ کریں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے متاثرہ مریضوں کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں۔

مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت ہی ہماری اصل پہچان ہے۔

Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

31/07/2026
31/07/2026

Aj tamam Nurses apna Hospital aur City comment mein likhen taake hame pata chale aap Pakistan ke kis area se hame support kar rahe hain. 💙

05/07/2026

APRN:
ایڈوانسڈ پریکٹس رجسٹرڈ نرسزز صحت کے نظام میں مثبت تبدیلی کی علامت

ایڈوانسڈ پریکٹس رجسٹرڈ نرسزز (APRNs) اعلیٰ تعلیم، خصوصی تربیت اور جدید کلینیکل مہارتوں کی حامل نرسزز ہوتیں ہیں۔ جدید صحت کے نظام میں ان کا کردار مسلسل اہم ہوتا جا رہا ہے۔

یہ نرسزز مریضوں کا معائنہ کرتیں ہیں، بیماریوں کی تشخیص، ٹیسٹ تجویز، نتائج کی تشریح، ادویات کی تجویز اور علاج کا منصوبہ تیار کرتیں ہیں، تاکہ معیاری اور محفوظ نگہداشت فراہم کی جا سکے۔

APRNs
صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بناتے ہیں، بروقت علاج کو فروغ دیتیں ہیں اور صحت کے نظام کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں۔

نرسنگ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے، انتقام نہیں!اگر سٹوڈنٹ نرسزز نے ہراسانی اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے تو انہیں ...
16/06/2026

نرسنگ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے، انتقام نہیں!

اگر سٹوڈنٹ نرسزز نے ہراسانی اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے تو انہیں سزا دینا ظلم ہے۔ اپنے حقوق، عزت اور تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے۔

16 سٹوڈنٹ نرسزز کی برطرفی کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ طالبات کو انصاف فراہم کیا جائے۔

لعنت ہے ایسے نظام پر جو مظلوم کی آواز دبائے اور انصاف کے بجائے سزا دے۔

Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)

نرسنگ سٹوڈنٹس کے ساتھ آخر یہ کیا ہو رہا ہے؟آج ایک طالب علم کے پیغامات موصول ہوئے جن میں بتایا گیا کہ اس کی کلاس فیلو نے ...
15/06/2026

نرسنگ سٹوڈنٹس کے ساتھ آخر یہ کیا ہو رہا ہے؟

آج ایک طالب علم کے پیغامات موصول ہوئے جن میں بتایا گیا کہ اس کی کلاس فیلو نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک صورتحال ہے۔

جب تعلیمی اداروں میں طلبہ ذہنی دباؤ، ہراسانی، ناانصافی یا غیر محفوظ ماحول کا شکار ہو جائیں تو یہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں رہتا بلکہ پورے نظام پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔

نرسنگ سٹوڈنٹس ہماری صحت کے نظام کا مستقبل ہیں۔ ان کی عزت، تحفظ اور ذہنی صحت کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔

اگر کوئی طالب علم ذہنی دباؤ یا مایوسی کا شکار ہے تو براہِ کرم اکیلے نہ رہیں، اپنے اہل خانہ، دوستوں یا کسی قابلِ اعتماد فرد سے فوراً بات کریں۔ مدد مانگنا کمزوری نہیں بلکہ ہمت ہے۔

Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)


11/06/2026

ہم وفاقی وزیر صحت جناب مصطفیٰ کمال صاحب کی نرسنگ کے شعبے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ خصوصاً غیر رجسٹرڈ نرسنگ کالجز کے خلاف کارروائی ایک خوش آئند اقدام ہے۔

پاکستان بھر میں متعدد غیر رجسٹرڈ نرسنگ ادارے طلبہ و طالبات کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ ایک طالب علم چار سال تک سخت محنت کرتا ہے، بھاری فیسیں ادا کرتا ہے، لیکن گریجویشن کے بعد اسے معلوم ہوتا ہے کہ ادارہ رجسٹرڈ ہی نہیں تھا۔ یہ طلبہ کے ساتھ کھلا دھوکہ اور ان کے مستقبل کی تباہی ہے۔

داخلے کے وقت اکثر طلبہ کو رجسٹریشن اور منظوری کے قواعد کا علم نہیں ہوتا، جبکہ بعض غیر رجسٹرڈ ادارے جعلی یا گمراہ کن دستاویزات دکھا کر طلبہ کو داخلہ دے دیتے ہیں۔

ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام غیر رجسٹرڈ نرسنگ کالجز کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی ادارہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی جرات نہ کرے۔

طلبہ کا مستقبل محفوظ بنانا اور معیاری نرسنگ تعلیم کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


پرنسپل شہناز اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا5 جون کو DHQ ہسپتال جھنگ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد نرسنگ سٹوڈنٹس نے اپنے تحف...
10/06/2026

پرنسپل شہناز اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

5 جون کو DHQ ہسپتال جھنگ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد نرسنگ سٹوڈنٹس نے اپنے تحفظ، عزت اور انصاف کے لیے آواز بلند کی۔ اس مشکل وقت میں پرنسپل شہناز اختر نے اپنے سٹوڈنٹس کا ساتھ دیا، ان کے تحفظ کے لیے کھڑی رہیں اور ان کے مؤقف کی حمایت کی۔

مگر افسوس کہ آج انہی پرنسپل کا تبادلہ کر دیا گیا۔

اگر ایک استاد اپنے سٹوڈنٹس کے حقوق اور تحفظ کے لیے آواز اٹھائے تو کیا اس کا صلہ عہدے سے ہٹایا جانا ہے؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور اس کی اصل وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

استاد وہی ہوتا ہے جو اپنے شاگردوں کے ساتھ کھڑا ہو، اور ایسے اساتذہ ہماری عزت اور حمایت کے مستحق ہیں۔



Address

Pakistan
Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Nurses Rights Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share